شہباز گل کے ڈرائیور کو اہل خانہ نے حراست سے فرار کروا دیا ،پولیس

0
134

شہباز گل کا موبائل کس کے پاس؟ دوران تحقیقات سب بتا دیا

شہباز گل کے ڈرائیور کو اہل خانہ نے حراست سے فرار کروا دیا ،پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جب پولیس نے چھاپہ مارا تو ڈرائیور کو فرار کروا دیا گیا تھانہ آبپارہ پولیس نے، واقع کا مقدمہ درج کیا ہے

اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کے ڈرائیور کے گھر چھاپہ مارا ہے ڈرائیور کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا کہ میرا ملکیتی موبائل جس میں اس مقدمہ کے حوالہ سے کافی سارا مواد موجود ہے گرفتاری کے وقت وہ موبائل اسسٹنٹ ،ڈرائیور اظہار کو دے دیا تھا جو کہ ابھی بھی اس کے پاس ہے جو آجکل اپنے سسرال میں مقیم ہے ملزم کے انکشاف پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مارا، خواتین پولیس اہلکار بھی چھاپے میں ساتھ تھیں جب دروازے پر دستک دی تو ایک مرد اور ایک خاتون باہر آئے دریافت کرنے پر پتہ چلا کہ مرد کا نام اظہار اللہ اور خاتون کا نام مہرین زوجہ ہدایت اللہ معلوم ہوا،دونوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر شور مچایا اور دیگر لوگوں کو بلا لیا،اور پولیس پر نہ صرف حملہ کیا بلکہ مزاحمت بھی کی پولیس پارٹی کو دھمکیاں بھی دی گئیں جس پر کافی سارے لوگ جمع ہو گئے مہرین بی بی نے لیڈی کانسٹبل کے ساتھ مزاحمت کی مرد حضرات نے کانسٹبل شاہد کے شرٹ کو پکڑا پھاڑنے کی کوشش کی ، بٹن توڑ دیئے اور شرٹ بھی پھاڑ دی ،موبائل ، اے ٹی ایم کارڈ، نقدی بھی پولیس اہلکار سے ملزم نے چھین لی ،مقدمہ طلعت محمود اے ایس آئی تھانہ کوہسار اسلام آباد کی مدعیت میں درج کیا گیاہے

پولیس کا کہنا ہے کہ جو لوگ غلط خبریں اور عوام میں اشتعال پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی کیس کا دائرہ کار دیگر صوبوں تک بھی پھیلایا جاسکتا ہے شہباز گل کے ڈرائیور کی گرفتاری کا عمل قانونی ہے،ڈرائیور کے اہلِ خانہ نے کارِ سرکار میں عملی مزاحمت کی،جہاں کہیں بھی قانونی کارروائی کی ضرورت پڑی اپنا کام کرے گی،جو لوگ ثبوت چھپانے یا شواہد مٹانے میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی عوام سے گزارش ہے کہ جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں،

دوسری جانب شہباز گل کے اسسٹنٹ کے گھر رات کو چھاپے اور اس کی بیوی کی مبینہ گرفتاری پی ٹی آئی کچھ دیر بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ رات کو شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کے گھر پر چھاپا مارا گیا ،اظہار کی بیوی کو اٹھا کر لے گئے کہاں رکھا گیا کچھ معلوم نہیں تھوڑی دیر بعد ہائیکورٹ میں اظہار کی بیوی کے اغوا کے خلاف درخواست دائر کریں گے ،

واضح رہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، ،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے ، شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،شہباز گل کو گزشتہ روز عدالت پیش کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے

شہباز گل کی گرفتاری کے بعد شہباز گل کے ڈرائیور نے بھی ڈرامے بازی کی سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کوجب گرفتار کیا گیا توواقعہ کے فوری بعد شہباز گل کے ڈرائیور کے دونوں ہاتھ اوربازو بالکل سہی سلامت تھے۔ بعد میں کالی سیاسی والی پٹی چڑھا لی۔ شاید موبائل فون اٹھانے سے ہاتھ زخمی ہوگیا ہو۔

عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تو سب بے نقاب ہو گیا تھا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں اور شہباز گل کے ڈرائیور کے جھوٹ بھی بے نقاب ہو گئے۔ شہباز گل کی گرفتاری ہوئی تو پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے اغوا کیا اور تشدد بھی کیا ۔

شہباز گل کے ڈرائیور کا ڈرامہ بھی سامنے آیا تھا ۔ پہلے وہ صحیح تھا بعد میں ہاتھ پر پٹی کروا لی حالانکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا یے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا اغوا نہیں کیا گیا تھا ۔ اسلام آباد پولیس کے اہلکار نیلی وردی میں واضح نظر آ رہے ہیں اسلام آباد پولیس کی گاڑی بھی موجود ہے دوسری جانب شہباز گل کی گرفتاری کے وقت ان پر اور ڈرائیور پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا ۔

شہباز گل کو جب گرفتار کر کے دوسری گاڑی میں بٹھایا گیا تو انکا ڈرائیور گاڑی لے کر چلا گیا ڈرائیور گاڑی سے نیچے ہی نہیں اترا اور نہ ہی کسی قسم کا تشدد کسی نے کیا ،تحریک انصاف نے شہباز گل کے اغوا اور ڈرائیور پر تشدد کا جو ڈرامہ رچایا سی سی ٹی وی فوڑیج نے سب بھانڈا پھوڑ دیا ۔

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

Leave a reply