فرحان سعید نے پاکستانی ڈرامے انڈیا میں مقبول ہونے کی وجہ بتا دی

0
50
farhan saeed

اداکار فرحان سعید نے بھارتی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آج بھی معیاری ڈرامہ بن رہا ہے اور اس کی کہانیاں حقیقت کے قریب ہوتی ہیں یہی وجہ ہیں کہ ان کو بھارت میں پسند کیا جا رہا ہے. ہمارے ڈرامے آج بھی بھارت میں‌مقبول ہیں. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انڈیا میں‌جو ڈرامے بنتے ہیں وہ 450 اقساط پر مشتمل ہوتے ہیں. اور ان کی کہانیوں کا حقیقت بالکل بھی کوئی تعلق نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ اگر بھارت میں ایسے ڈرامے بنائے جاتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ لوگ آج بھی انہیں دیکھ رہے ہیں، اسی طرح وہاں پاکستانی ڈراموں کو بھی دیکھنے اور پسند کرنے والے ہیں۔

فرحان سعید نے کہاکہ ”میں کردار اور پراجیکٹس بہت سوچ سمجھ کر سائن کرتا ہوں”، جہاں تک فلاپ یا ہٹ کا تعلق ہے تو آڈینز کے مزاج کا کچھ پتہ نہیں چلتا کہ ان کو کب کیا اچھا لگ جائے اور بعض اوقات تو بہت اچھی چیز بھی نہیں چلتی تو یہ تو چلتا رہتا ہے. یاد رہے کہ فرحان سعید نہ صرف اچھے اداکار ہیں بلکہ بہترین گلوکار بھی ہیں ، انہوں نے عروہ حسین کے ساتھ شادی کی ، ان کی شادی اتار چڑھائو کا شکار رہی لیکن یکبار پھر یہ دونوں‌ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں.

ایمن خان وزن میں کمی کے لئے کوشاں

کرن جوہر کا راکی اور رانی کی پریم کہانی کے حوالے سے انسٹاگرام پر چیٹ سیشن

مولا جٹ جیسی فلمیں بنانی ہوں گی معمر رانا

Leave a reply