سندھ طاس معاہدہ؛ ثالثی عدالت میں بھارت کو شکست نظر آنے لگی

0
54
Sindh Taas

لاہور (خالدمحمودخالد) سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے ہیگ کی ثالثی عدالت میں ہونے والے کیس میں بھارت کو اپنی شکست یقینی نظر آرہی ہے جس کے باعث بھارت کی طرف سے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا۔

پاکستان کو اس بات کایقین ہوگیا ہے کہ بھارت یہ کیس ہار جائے گا اور پانی کے حوالے سے بھارتی اعتراضات مسترد کرنے کے بعد عدالت پاکستان کو اس کا حق دلائے گی۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان یہ بات طے ہے کہ عدالت کی فیس آدھی بھارت دے گا اور آدھی پاکستان دے گا لیکن بھارت نے اپنی مستقل ہٹ دھرمی اور میں نہ مانوں کی پالیسی اپناتے ہوئے اپنے حصہ کی آدھی فیس یہ کہہ کر دینے سے انکار کردیا کہ وہ عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر رہا ہے اس لئے وہ فیس بھی نہیں دے گا۔ اس کے بعد عدالت نے پاکستان سے استفسار کیا کہ اگر وہ کیس کو آگے چلانا چاہتے ہیں تو کیا وہ پوری عدالتی فیس دینے کو تیار ہے؟ اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے حصہ کی فیس بھی جمع کروادی اور اس طرح عدالت کی کارروائی شروع ہوئی۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق بھارت نے اب تک اپنے حصہ کی تقریبا45 لاکھ ڈالر فیس ادا نہیں کی۔ مذکورہ ثالثی عدالت میں ہونے والے کیس کی گارنٹی عالمی بینک نے دی تھی۔ بعض مبصرین پاکستان کی طرف سے بھارتی حصہ کی فیس جمع کروانے کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مالی حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ کہ پاکستانی عالمی عدالت کی بھاری فیس ادا کرے۔ لیکن دوسری طرف بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ کورٹ فیس ادا کرنا پاکستان کے حق میں گیا۔ اگر کورٹ بھارتی بائیکاٹ کے بعد کیس ناقابل سماعت قرار دے دیتی تو 6 بھارتی اعتراضات کے حوالے عدالت پاکستان کے حق میں فیصلہ نہ کرتی۔

بھارتی حکومت کا سب سے بڑا اعتراض یہ ہے کہ ہیگ کی مستقل ثالثی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں کہ وہ دریائے جہلم اور چناب پر بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر بنائے جانے والے رتلے ڈیم کے متنازع ڈیزائین میں تبدیلی کے حوالے سے مقدمہ سنے جب کہ عدالت نے بھارتی موقف کی یہ کہہ کر دھجیاں اڑا دیں کہ بھارت ہوتا کون ہے کہ وہ عدالتی دائرہ اختیار کا تعین کرے۔ عدالت نے بھارت کو بتادیا کہ ہیگ عدالت رتلے ڈیم کے متنازعہ ڈیزائین تبدیل کرنے کے معاملے کی سماعت کرنے اور فیصلہ دینے کی مجاز ہے۔ عدالت نے بھارت کو متنبہ کیا تھا کہ اگر بھارت عدالت کا بائیکاٹ کرے گا تو عدالت پاکستان کا موقف سننے کے بعد یکطرفہ فیصلہ دے سکتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار
سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ
چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات
سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی
کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

بھارت کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پر نظرثانی کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں اا نے پاکستان کو چند ماہ قبل ایک خط بھی لکھا تھا تاہم بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی خط کا جواب نییں دیا۔  

Leave a reply