کیا خود پی ٹی آئی رہنماؤں نے پرویز الہی کی پریس کانفرنس میں ہنگامہ آرائی کروائی؟

parvezelahicm

کیا پرویز الہی کی پریس کانفرنس میں ہنگامہ آرائی کروانے والے فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی ہیں؟ صحافی وقار ستی نے دعویٰ کیا ہے کہ "صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہی کی پریس کانفرنس میں پارٹی کارکن کی ہنگامہ آرائی۔ اطلاعات ہیں کہ یہ ہنگامہ آرائی شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری نے کروائی ہے۔”


ہوا کچھ یوں کہ جب پرویز الہی پریس کانفرنس کررہے تو ایک خاتون نے کہا کہ اب تک آپ کہاں تھے جب عمران خان کو گرفتار کروانے کی کوشش کی جارہی تھی. علاوہ ازیں خاتون نے مزید کہا کہ ہم کہاں سے کہاں‌پہنچ گئے اور آپ چونکہ صدر تھے تو کیوں نہ آئے؟
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
اس کے بعد اس خاتون کو ایک شخص نے منع کیا اور سائڈ پر کردیا جبکہ مزکورہ خاتون اونچا اونچا بولتی رہی اور کہتی رہی آپ کدھر تھے تاہم شیئر کی گئی ویڈیو میں پرویز الہی نے کوئی جواب نہ دیا. لیکن سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ہگامہ آرائی کرنے والوں خود پی ٹی آئی کے رہنماء جیسے فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی شامل ہیں.

ادھر سوشل میڈیا پر تحریک انصاف پر یہ تنقید بھی کی جارہی ہے کہ کہیں یہ آپس میں لڑ رہے تو کہیں یہ گرفتاریوں کے وقت رونا شروع کردیتے جبکہ چھپ بھی جاتے ہیں لیکن عوام کو بے وقوف بناتے ہیں کہ ہم انقلاب لائیں گے.

Comments are closed.