سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا پختونوں کیخلاف نسل پرستانہ بیان انتہائی شرمناک بات کردی.
سینئر اینکر پرسن سلیم صافی نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں فواد چودھری اے آر وائی نیوز پر کاشف عباسی کے پروگرام میں انتہائی شرمناک بات کررہے ہیں. سلیم صافی نے اس حوالے سے لکھا کہ؛ ایک بڑے چینل پر ایک بڑے اینکر کے ساتھ اس نسل پرستانہ اورپختونوں کی توہین پر مبنی ریمارکس پر پی ٹی آئی میں شامل پختونوں کی خاموشی شرمناک ہے۔ سلیم صافی نے مزید کہا کہ ان ریمارکس کے بعد کوئی غیرت مند اور با حیاء پختون کس منہ سے عمران خان نیازی کوسپورٹ کرے گا؟
ایک بڑے چینل پر ایک بڑے اینکر کے ساتھ اس نسل پرستانہ اورپختونوں کی توہین پر مبنی ریمارکس پرپی ٹی آئی میں شامل پختونوں کی خاموشی شرمناک ہے۔ان ریمارکس کےبعدکوئی غیرت مند اورباحیا پختون کس منہ سے عمران خان نیازی کوسپورٹ کرے گا؟۔ pic.twitter.com/tUqpj0Mfhy
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) October 5, 2022
اینکر پرسن کاشف نے فواد چودھری سے ہیکرز کے دعویٰ جس میں سابق ڈی جی ایف آئی اے کو باتھ روم میں بند کرنے کا کہا گیا اور بعد بشیر میمن نے اس بات کی تصدیق بھی کی پر سوال کیا تو فواد چودھری نے اعظم خان کو پٹھان کہتے ہوئے اس پر انتہائی غلیظ اور پختونوں سے متعلق توہین آمیز بات کی تو کاشف عباسی نے فورا بریک لے لی.
اگر یہ نسل پرستی اور ہوموفوبیا نہیں تو پھر کیا ہے؟
اگر اعظم خان پٹھان نہ ہوتا تو کیا ایسا گھٹیا اور نیچ تبصرہ کرتا فواد؟— Tahir Imran Mian ✈ (@TahirImran) October 5, 2022
فواد چودھری کے شرمناک اور توہین آمیز بیان کیخلاف پختون سراپا احتجاج ہیں، صحافی عمران طاہر نے کہا؛ اگر یہ نسل پرستی اور ہوموفوبیا نہیں تو پھر کیا ہے؟ اگر اعظم خان پٹھان نہ ہوتا تو کیا ایسا گھٹیا اور نیچ تبصرہ کرتا فواد؟
ایک صارف شہریار نے اینکر کاشف عباسی پر تنقید کی کہ؛ اینکر صاحب کو اعتراض کرنا چاہیئے تھا کہ یہ غلط ہے اور یہ ریسزم ہے لیکن چونکہ مہمان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اس لیئے سب جائز ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی یہی بات دوسری پارٹی کے لوگوں نے کی ہوتی تو کاشف صاحب نے اشو بنا لینا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ایم این اے جتنے پیسے الیکشن سیٹ پر خرچ کرتے اتنی تو مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ شہباز گل
صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی
انٹربینک میں ڈالر مزید دو روپے انیس پیسےسستا ہو گیا
پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 1ہزار 521افراد کو ریسکیو کیا گیا. این ایف آر سی سی
ایشیائی ترقیاتی بینک دسمبر کے اختتام سے قبل 2 ارب ڈالر کے قرضوں کی منظوری دے گا
قمر نامی صارف نے کہا؛ اندازہ کر لیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سابق وفاق وزیر فواد چودھری
کی سوچ کیا اور ایسے لوگ بھی ہم پر مسلط کئے گئے تھے. انہوں نے کہا انکی گفتگو سنئے اور یہ سب ایک قومی ٹی وی چینل پر ہورہا ہے.
واضح رہے کہ پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے بشیر میمن کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے لیگی نائب صدر مریم نواز سے متعلق غلیظ زبان استعمال کی تو وہ غصے میں آگئے۔ اور انہیں کہا کہ تمیز سے بات کریں یہ کیا طریقہ ہے. سابق ڈی جی ایف آئی اے کا ہیکرز کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اعظم خان اپنے دفتر لے گئے اور مجھے اور خود کو واش روم میں بند کرلیا، اور وہ مجھےغصے پر قابو پانے کا کہتے رہے۔ کیونکہ آفس میں سب لوگ بیٹھے تھے اور میں کافی غصے میں تھا اور اونچا اونچا بول رہا تھا.