فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

عمران خان 6 جولائی کو زاتی حیثیت میں طلب
0
52
fawad ch

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد،فواد چوہدری بغاوت پر اکسانے کا کیس ،الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،
فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررکر دی گئی، عدالت نے حکم دیا کہ 24 جون کو فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی، فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوگئے ،عدالت نے مقدمے کی نقول فواد چوہدری کو فراہم کردیں ،عدالت نے آئندہ سماعت پر فواد چودھری کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی گئی،فواد چوہدری پر چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے دیگر اہلکاروں کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے

بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد، خاتون جج دھمکی کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کی استثنیٰ کی درخواستِ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے 4 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 6 جولائی کو زاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے مچلکے جمع کروانے والے شخص کو شوکاز نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا ،عدالت نے ایس ایس پی سیکیورٹی سے کچہری کی سیکیورٹی رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عدالتی عملے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے قابلِ ضمانت وارنٹ کی تعمیل ہوگئی، عدالتی عملے کے مطابق چوہدری زبیر نامی شخص نے چیئرمین پی ٹی آئی کے 20 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کروائے، چیئرمین پی ٹی آئی کی 23مارچ، 29مارچ، 28اپریل اور 25مئی کو درخواست استثنا مسترد ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کو آج حاضری سے استثنا دینے کی گراؤنڈ موجود نہیں

Leave a reply