ایف بی آر کے 394 افسران کا سالانہ اثاثہ جات کی ڈیکلیریشن نہ کرنے کا انکشاف
ایف بی آر ہیڈکوارٹرز نے ان لینڈ رونیو اور کسٹمز سروس کے افسران کے ناموں کی فہرست جاری کردی ،ایف بی آر کے اثاثہ جات فراہم نہ کرانے والے افسران کی فہرست جاری کر دی گئی،سالانہ اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے والوں میں ان لینڈ رونیو اور کسٹمز سروس کے گریڈ 21، 20 تا گریڈ 17 تک افسران کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں،30 اپریل تک سالانہ اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے متعلقہ افسران کا پرفارمنس الائونس روک دیا جائے گا،ایف بی آر ان لینڈ رونیو سروس کے 295 اور کسٹمز سروس کے 99 افسران نے سالانہ اثاثہ جات ظاہر نہیں کیے ،
ان لینڈ روینیو سروس گریڈ 21 کے 6، گریڈ 20 کے 44، گریڈ 19 کے 65، گریڈ کے 105 اور گریڈ 17 کے 73 افسران کا سالانہ اثاثہ جات کی تفصیل جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے،کسٹمز سروس گریڈ 21 کے 2 گریڈ 20 کے 4 گریڈ 19 کے 31 گریڈ 18 کے 33 اور گریڈ 17 کے 29 افسران اثاثوں کی فہرست جمع نہ کرنے والے افسران میں شامل ہیں،کسٹم سروس کے 99 اور ان لینڈ رونیو سروس کے 295 افسران سالانہ اثاثوں کی فہرست جمع کرانے میں ناکام ہوئے،ایف بی آر ہیڈکوارٹر نے فوری فہرست جمع کرانے کی ہدایت کردی ،اثاثے ظاہر نہ کرنے والے کسٹم اور ان لینڈ رونیو افسران ایف بی آر ہیڈکوارٹر سمیت ملک بھر کے مختلف دفاتر میں تعینات ہیں
88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار
لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ
13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار
دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی