خفیہ بینک اکاؤنٹس معاملہ: ایف بی آرنے راحت فتح علی خان کو ایک بار پھر طلب کر لیا

0
40

پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے مبینہ خفیہ بینک اکاؤنٹس کا معاملہ ایف بی آر نے کو15جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے-

باغی ٹی وی : گزشتہ برس 2020 میں دسمبر میں ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کا انکم ٹیکس سال 2014 کا دوبارہ آڈٹ شروع کر دیاتھا ۔ جبک ایف بی آر گلوکار راحت فتح علی خان کی ٹریول ہسٹری بھی طلب کر چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق معروف گلوکار کو سال 2014 کا پہلے 6 لاکھ 2 ہزار 473 روپے کا ٹیکس عائد کیا جا چکا ہے۔ تھرڈ پارٹی انفارمیشن ملنے کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان کا دوبارہ آڈٹ شروع کیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کا کہنا تھا کہ تھرڈ پارٹی انفارمیشن ملنے کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان سے 7 دسمبر کو جواب طلب کر لیا ہے تاہم اگر گلوکار راحت فتح علی خان نے مقررہ وقت پر جواب جمع نہ کروایا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تاہم اب ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان کے مبینہ خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے میں ایف بی آئی کی جانب سے دیئے گئے ابتدائی نوٹس کے بعد گلوکار ایف بی آر کو مطمئن نہیں کر سکے جس پر اب ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کو خفیہ بینک اکاؤنٹس سے متعلق دوبارہ جواب جمع کرانے کی مہلت دی ہے-

ذرائع ایف بی آر نے مزید بتایا کہ گلوکار کو 15 جنوری تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے-

Leave a reply