فیسوں کی ادائیگی کے باوجود سکول کا والدین کو نوٹس،والدین "چکرا” گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹی سکول نے فیسوں کی بینک میں وصولی کے بعد بھی والدین کو نوٹس بھجوانا شروع کر دیئے
سٹی سکول راوی کیمپس لاہور کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ فیسوں کی بینک میں وصولی کے بعد بھی والدین کو فیسوں کی عدم ادائیگی کے نوٹس بھجوائے جا رہا ہے، سکول انتظامیہ کی نااہلی یا غفلت،بینک میں فیسیں وصول کر لیں اسکے باوجود والدین کو نوٹس بھجوا کر ہراساں و پریشان کیا جا رہا ہے ،
سٹی سکول راوی کیمپس میں پڑھنے والے طلبا کے والدین نے باغی ٹی وی سے رابطہ کیا ہے، ایک والد نے دستاویزی ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بچے کی فیس بینک میں جمع کروائی، فیس سکول کے اکاؤنٹ میں منتقل بھی ہو گئی ،اسکے باوجود ہمیں نوٹس بھجوائے گئے ،باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے والد کا کہنا تھاکہ میں پچھلے ایک برس سے بینک الفلاح کے انٹرنیٹ بینکنگ پیمنٹ پورٹل کے ذریعے اپنے بیٹے کے اسکول کی فیس ادا کر رہا ہوں اور مستقل بنیادوں پر کر رہا ہوں کبھی فیس لیٹ نہیں ہوئی،کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا، لیکن مجھے اب 29 دسمبر کو جنوری 2022 کا چالان فارم وصول ہوا جس میں نومبر کی لیٹ فیس اور ساتھ جرمانہ بھی لکھا گیا تھا حالانکہ میں نومبر کی فیس ادا کر چکا تھا، میں نے اس کی تصدیق کے لئے اپنا بینک اسٹیٹمنٹ چیک کیا، تو اس سے بھی تصدیق ہوئی کہ میری طرف سے سکول کو فیس کی ادائیگی کر دی گئی ہے، میں نے ادائیگی کا سکرین شاٹ لیا اور سکول کو بھیجا تا ہم سکول انتظامیہ کی جانب سے اس ادائگی کو تسلیم نہیں کیا گیا سکول انتظامیہ نے 30 دسمبر 2021 کو دوبارہ ای میل کی جس میں کہا گیا کہ میں ٹرانزیکشن کی تفصیلات کے ساتھ اس اسکول کا اکاؤنٹ نمبر بھی فراہم کروں جس میں فیس منتقل کی گئی تھی اس کے بعد، میں نے جمعہ، 31 دسمبر 2021 کوبینک کی برانچ میں گیا جس نے مجھے لین دین کی مکمل تفصیلات کے ساتھ ساتھ اس اسکول کا وقت، تاریخ اور اکاؤنٹ نمبر فراہم کیا جس میں رقم منتقل کی گئی تھی۔ ادائیگی اتوار، 31 اکتوبر 2021 کو شام 7:44 بجے کی گئی تھی اور یہ پیر، 1 نومبر 2021 کو میرے اکاؤنٹ سے چارج کر دی گئی تھی۔
نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان
مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ
نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پاگل ہے، عدالت میں درخواست دائر
نور مقدم قتل کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی
نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم کو اندر بلا کر عدالت نے میڈیا کو باہر نکال دیا
بیٹی کو ناحق قتل کیا گیا، ملزم کوسزائے موت سنائی جائے،نورمقدم کے والد کا عدالت میں بیان
نورمقدم قتل کیس کے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا ایک اور ڈرامہ،سوشل میڈیا صارفین برس پڑے
نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو آج عدالت کیسے پیش کیا گیا؟
والد کا کہنا تھا کہ رازداری کی وجوہات کی بناء پر، بینک مجھے اسکول کا اسٹیٹمنٹ فراہم نہیں کر سکا البتہ لین دین کی رسید دینے اور تمام معاملات میں بینک عملہ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آیا،سکول انتظامیہ کو رسید بھی دی گئی تا ہم سکول ابھی تک یہ ماننے کو تیا رنہیں کہ فیس ادا کر دی گئی ہے،میں نہیں جانتا کہ سکول اور بینک الفلاح کے مابین کیسے کام ہوتا ہے؟ اب 28 جنوری کو مجھے ایک اور ای میل سکول کی جانب سے آئی اس ای میل کے مطابق کہا گیا کہ کسٹمر سے پوچھیں، میں دوبارہ بینک گیا اور ایک ای میل کی اور شکایت درج کروائی، پیر 31 جنوری کو صبح بینک کی جانب سے مجھے دو کالز اور ای میلز موصول ہوئی جس میں دوبارہ کہا گیا کہ بینک کی جانب سے فیس کی ادائیگی کر دی گئی ہے، اب دو صورتین ہو سکتی ہیں یا تو اسکول کے خلاف کاروائی کریں یا بینک کے خلاف بیکنگ محتسب کو درخواست دیں
والد کا کہنا تھا کہ اس میں قصور کس کا ہے؟ جب ہم نے فیس ادا کر دی ہے تو پھر بینک کی جانب سے پیسے سکول منتقل ہونے چاہئے اور سکول والوں کو بھی ماننا چاہئے، ہمارے پاس سب ریکارڈ ہے اور یہ سب آن لائن ہوا، اس میں کسی غلطی کی گنجائش نہیں، تا ہم اب پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائی ہے دیکھتے ہیں کہ اس شکایت پر کیا کاروائی ہوتی ہے