باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی اسکولز ایسوسی ایشن کی حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست نمٹا دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی اسکولز کا فیسوں میں کمی کے خلاف کیس پیرا کو بھجوادیا،اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں 20 فیصد فیس معافی کے خلاف درخواست پرتحریری حکم جاری کر دیا گیا،دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ پیرا نجی اسکولوں کا موقف سننے کے بعد اپریل ، مئی کی فیس کٹوتی سے متعلق فیصلہ کرے،وکیل پرائیویٹ ا سکولز نے کہا کہ درخواست اگر پیرا کو فیصلے کے لیے بھیج دیں تو ہم مطمئن ہیں،رجسٹرار آفس نجی اسکولز کی رٹ پٹیشن کی کاپی لف دستاویزات کے ساتھ پیرا کو بھیجے،پیرا رٹ پٹیشن کو نجی اسکولز کی درخواست کے طور پر لے کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے،پیرا معاملے کو دیکھے اوراسٹیک ہولڈرز کو سن کر حتمی فیصلہ کرے،

Shares: