اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے وکیل کو دلائل کے لیے آخری مہلت دے دی

لاپتہ افراد کیس،حکومت ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی تو 9 ستمبر کو وزیراعظم پیش ہوں،عدالت

اختیارات سے تجاوز پر ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے وکیل کو دلائل کے لیے آخری مہلت دے دی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ایف آئی اے نے کیس میں اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وکیل سے استفسار کیا کہ ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ آپ نے نہیں دیکھی؟ ایف آئی اے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے .وکیل نے عدالت میں کہا کہ پولیس اور ایف آئی اے آپس میں ایک دوسرے سے تعاون نہیں کر رہے، وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ ڈی سی کی پہلے والی اور بعد والی رپورٹ میں نے دیکھنی ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے اور اب والی رپورٹ میں اتنا فرق ہے اس وقت حکومت اور تھی اب اور ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا تھانہ بنی گالہ کے پولیس حکام پر برہمی کا اظہار

Comments are closed.