ایف آئی اے کی کاروائی،بلیک میلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کی کاروائی،بلیک میلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار
ایف آئی اے سندھ کی کارروائی، بلیک میلنگ ،جعلی اور غیر قانونی کام میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ایف آئی اے سندھ کی کارروائیاں جاری ہیں بلیک میلنگ ،جعل سازی اور غیر قانونی کام میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر FIA/AHTC کراچی کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے آغا نور زمزمہ لین 7 دوسری منزل پر واقع ریاض الجنہ ٹریول اینڈ ٹورز پر چھاپہ مارکر ملزم نامزد نفیس حسین زیدی سید ولد ممتاز حسین اور سید عماد حسین ولد نفیس حسین زیدی کو گرفتار کرکے پاکستانی پاسپورٹ، جعلی سٹیمپ، سرٹیفکیٹس اور دیگر دستاویزات برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان پر مختلف ممالک میں ملازمت کے لیے مختلف افراد سے رقم بھی ہتھیانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے
قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث شخص کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے آج چھاپہ مار کر ایف آئی آر نمبر 06/2022 میں ملزم سید حافظ احمد جان شاہ سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم گوگل فوٹوز کلاؤڈ اسٹوریج میں بچوں کے فحش مواد کی بڑی مقدار کو اپنے قبضے میں رکھنے میں ملوث ہے۔ ڈیجیٹل آلات کو مناسب طریقے سے ضبط کر لیا گیا ہے اور تفصیلی تجزیہ کے لیے ڈیجیٹل فرانزک لیب کو بھیج دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے
چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن جاری
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں
لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار
لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار