ایف آئی اے کی کاروائی؛ حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے دو ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایک کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ہے جبکہ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی رابعہ قریشی کی ہدایت پر ایک ٹیم نے کارروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 45600 امریکی ڈالر، 795000 ہزار روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بھی برآمد کر لی گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں کا کام کیسا لگتا ہے؟ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے علی شامل ہیں۔ ملزمان کو علی بھائی سوسائٹی عزیزآباد سے گرفتار کیا گیا۔ علاو ازیں گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق متعدد پیغامات بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔