لاہور: علی ظفر کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کی مہم پر میشا شفیع اور دیگر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عدالت سے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی مہم کا حتمی چالان پیش کرنے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔
باغی ٹی وی :علی ظفر نے نومبر 2018 میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کے خلاف ‘توہین آمیز اور دھمکی آمیز مواد’ پوسٹ کررہے ہیں۔
علی ظفر نے الزام لگایا تھا کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزام سے ہفتوں قبل کئی جعلی اکاؤنٹس نے گلوکار کے خلاف مذموم مہم کا آغاز کیا تھا انہوں نے اپنے دعوے کی حمایت میں ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی تھیں۔
اداکار و گلوکار نے ایف آئی اے کو انسٹاگرام پر اپنے منیجر کو فروری 2018 میں ملنے والی دھمکیوں کے ثبوت بھی فراہم کیے تھے۔
علی ظفر میشا شفیع کیس: عدالت نے ہتک عزت کے دعوے پر تحریری حکم جاری کر دیا
میشا شفیع علی ظفر کیس: میشا کے وکیل کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں عدالت
علی ظفر کی درخواست پر ایف آئی اے نے مذکورہ کیس کی تفتیش کرکے گزشتہ ماہ 16 دسمبر کو عدالت میں ابتدائی عبوری چالان بھی پیش کیا تھا، جس میں میرا شفیع المعروف میشا شفیع، اداکارہ عفت عمر، ماہم جاوید، لینا غنی، حسیمس زمان، فریحہ ایوب، سید فیضان رضا، حمنہ رضا اور علی گل پیر کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔
ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں حتمی عبوری چالان پیش کیا جانا تھا، جس کے تحت ہی ملزمان کے خلاف کارروائی ہونی تھی مگر اب ایف آئی اے نے تمام ملزمان کے خلاف حتمی عبوری چالان پیش کرنے کے لیے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی۔
علی ظفر پر ہراسانی کا ایک اور الزام، خاتون کی جانب سے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ
مذکورہ کیس کی سماعت لاہور کے جوڈیشل میجسٹریٹ ذوالفقار باری کی عدالت میں ہوئی، جہاں ایف آئی اے کی وکلا سمیت ملزمان اور علی ظفر کے وکیل بھی شریک ہوئے۔
مبینہ مہم چلانے والے لینا، عفت عمر٫ فریحہ ایوب ٫فیضان رضا، حسیم مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوئے لیکن میشا شفیع اور علی گل پیر پیش نہیں ہوئے-
گلوکار علی ظفر کی جان کو خطرہ ہے، وکیل علی ظفر کا انکشاف
جس پر میشا شفیع کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میشا شفیع اس وقت ملک سے باہر ہیں، حاضری معاف کی جائے-
تاہم دوسری جانب ایف آئی اے کے وکیل نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید وقت مانگ لیا عدالت نے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی-
علی گل پیر اور میشا شفیع کے پیش نہ ہونے پر میشا شفیع کے ساتھی علی گل کی طلبی کے سمن جاری کئے -کیس میں میشاء شفیع ،ادکارہ عفت عمر اور لینا غنی سمیت آٹھ ملزمان نامزد ہیں