بھارتی کسانوں کا احتجاج: فلم تیسری بار تاخیر کا شکار،جھانوی کپور ممبئی واپس آ گئیں

0
49

بھارت کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی آنے والے فلم ‘گڈ لک جیری’ کی شوٹنگ بھارتی کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے تیسری بار تاخیر کا شکار ہوگئی-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز جھانوی کپور کو پٹیالا میں اپنی فلم کی شوٹنگ کرنی تھی جہاں مشتعل کسانوں نے تیسری بار ان کی فلم کی شوٹنگ رکوادی۔

رپورٹس کے مطابق پنجاب میں تین بار فلم کی شوٹنگ رکوانے کے بعد جھانوی کپور اب واپس ممبئی آ گئی ہیں۔

کسانوں کے احتجاج میں شامل مطاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں پہلے ہی کہا تھا کہ آپ یہاں فلم کی شوٹنگ نہیں کر سکتے لیکن اس کے باوجود بھی انہوں نے شوٹنگ کی اور ہم نے اسے دوبارہ رکوادیا۔

خیال رہے کہ بھارتی کسانوں کی جانب سے جھانوی کپور کی فلم گڈ لک جیری کی شوٹنگ دو بار پٹیالا اور ایک بار فتح گڑھ صاحب میں رکوائی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت میں سکھ کسانوں کا احتجاج جاری ہے جبکہ کچھ روز قبل کسانوں نے ٹریکٹر ریلی نکالی بھارت میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر مشتعل کسان مظاہرین کی ٹریکٹر ریلی تمام سیکیورٹی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے دارالحکومت میں داخل ہوگئی اور مظاہرین نے لال قلعہ پر دھوا بول کر عمارت پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا تھا-

بھارت میں جاری سکھوں کی کسان تحریک پر کنگنا رناوت سیخ پا،اپنے ہی کسانوں کو دہشت…

ہندو انتہا پسندتنظیم کا’تانڈو‘کے فلمسازوں کی زبان کاٹنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

Leave a reply