کورونا وائرس:ایکشن فلم ’مولان‘ کی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار

0
25

دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے تمام ثقافتی سرگرمیوں سمیت شوبز سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئیں تھیں سینماؤں سمیت تما فلموں کی شوٹنگ اور ریلیز بھی موخر کر دی گئی تھی جن میں دنیا کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ ڈزنی بھی شامل ہے-

باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث نہ صرف ایوارڈز بلکہ فلمز کی ریلیز اور شوٹنگ بھی متاثر ہورہی ہیں ان متاثرہ فلمز میں دنیا کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ ڈزنی ایکشن فلم ’مولان‘ بھی شامل ہوگئی ہے۔

مذکورہ فلم کی ریلیز کی تاریخ مارچ کے مہینے میں رکھی گئی تھی لیکن اب اس کی ریلیز میں مسلسل تاخیر ہورہی ہے۔

مولان کو آئندہ ماہ 24 جولائی کو بڑے پردے پر ریلیز کیا جانا تھا۔ تاہم اب اس کی ریلیز کی تاریخ کو بڑھا کر 21 اگست کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مارول اسٹوڈیو کی فلم ’ بلیک وڈو‘ کی ریلیز بھی تاخیر کا شکار ہو چکی ہے یہ فلم اب رواں ماہ نومبر میں ریلیز کردی جائے گی۔

جبکہ فلمی دنیا کی بڑی تقاریب آسکر، کانز فیسٹیول اور گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقاریب بھی تاخیر کا شکار ہو گئیں ہیں آسکر ایوارڈز کی تقریب 28 فروری کو ہونی تھی مگر اب 2 ماہ مؤخر ہونے کے بعد یہ 25 اپریل 2021 کو ہوگی جبکہ گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب جنوری 2021 کی بجائے 28 فروری 2021 کو منعقد ہوگی۔

فلم ’ بلیک وڈو‘ رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی-
کورونا وائرس کے باعث گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب موخر

کورونا وائرس: فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ کی تقریب 2 ماہ کے لئے موخر

Leave a reply