نام تبدیل کر کے فلموں میں کام کرنیوالا انڈیا کا 30 سال سے مفرور ’اشتہاری مجرم‘ گرفتار

0
24

بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ انڈیا کا 30 سال سے مفرور ’اشتہاری مجرم‘ نام تبدیل کر کے فلموں میں کام کرتا رہا-

باغی ٹی وی : فلموں میں اکثر اداکاروں کو ’مفرور اور اشتہاری‘ بننا پڑتا ہے تاہم اب ایسا واقعہ سامنے آیا ہے کہ 30 سال سے مفرور شخص اس دوران نہ صرف نام اور شناخت تبدیل کر کے چھپا رہا بلکہ فلموں میں اداکاری بھی کرتا رہا۔

فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد جواد احمد عمران خان پر برس پڑے

بھارتی خبررساں ایجنسی این ڈی ٹی وی کے مطابق انڈیا کی سپیشل ٹاسک فورس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو اشتہاری اور مفرور تھا اوم پرکاش المعروف پاسا ماضی میں انڈین آرمی سے وابستہ رہے اور ان کو 1988 میں برطرف کر دیا گیا تھا۔

ہریانہ پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزم 2007 سے اترپردیش کی مقامی فلموں میں کام کر رہے ہیں اور اب تک 28 فلموں میں کام کر چکے ہیں جن میں ٹکراؤ، دبنگ چوپڑا یو پی اور جھٹکا شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق نارینا کے رہائشی اوم پرکاش قتل اور چوری سمیت بے شمار جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھےاوم پرکاش کو غازی آباد سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ پولیس سے بچنے کے لیے اپنی شناخت کو تبدیل کر کے رہائش پذیر تھے۔

پاکستانی ترک مشترکہ پروڈکشن فلم صلاح الدین ایوبی کی ترکی میں شوٹنگ

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اوم پرکاش نے 1984 میں جرم کی دنیا میں قدم رکھا اس وقت وہ فوج میں تھے، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہو گئے اور 1988 میں ان کو برطرف کر دیا گیا تھا-

پولیس کے مطابق ملزم نے 1992 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران چاقو کے وار سے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا، جس کے بعد بھوانی ڈسٹرکٹ میں ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تاہم انہوں نے اپنا نام اور پتہ تبدیل کرتے ہوئے نئی جگہ پر نئے نام کے ساتھ ہربنس نگر میں رہنا شروع کر دیا –

اوم پرکاش کے خلاف درج کیسز میں کار چوری اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات بھی شامل ہیں جو ان کے خلاف 1986 اور 1990 میں راجستھان میں رجسٹرڈ ہوئے سپیشل ٹیم کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔

دیا مرزا اپنی بھانجی تانیا کاکڑے کے انتقال پر سوگوار

Leave a reply