وزیر خزانہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےوفد کی ملاقات

0
42
ishaq dar

وزیر خزانہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےوفد کی ملاقات

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئےاقدامات کئے جائیں گے،پاکستان سٹاک ایکسچینج خطےکی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ میں شامل ہوگی۔ مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےوفد نے ملاقات کی،جس میں آئندہ بجٹ میں میوچل فنڈز کے فروغ سمیت دیگر تجاویز اور 6 برس کےدوران اسٹاک مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں ہونےوالی کمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےوفد کی جانب سے شریعت سےمطابقت رکھنے والا شارٹ ٹرم سکوک متعارف کرانے کی تجویز پیش کی گئی۔ جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفد سے گفتگو میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےانڈیکس میں کمی پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئےاقدامات کئےجائیں گے،پاکستان سٹاک ایکسچینج خطےکی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ میں شامل ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

اس ملاقات میں معاشی مسائل پر بھی بات کی گئی اور ان کے حل کیلئے بھی غور خوص کیا گیا جبکہ وفد نے یقین دہانی کروائی کروائی کی وہ اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاہم اس موقع پر وفاقی وزیر نے بھی عہد کیا کہ وہ بھی ملک کو بحران سے نکالنا چاہتے ہیں.

Leave a reply