وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے
مولانا صاحب، آپکی زبان مودی کے خلاف کیوں نہیں بولتی، فردوس عاشق اعوان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور خطے میں امن کے لئے صدر ٹرمپ کا مصالحانہ کردار خوش آئند ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جس پر زور طریقے سے دنیا میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا، قوم کو اس پر فخر ہے۔ عالمی برادری یکطرفہ بھارتی اقدامات اور کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کررہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور خطے میں امن کے لئے صدر ٹرمپ کا مصالحانہ کردار خوش آئند ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جس پر زور طریقے سے دنیا میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا، قوم کو اس پر فخر ہے۔ عالمی برادری یکطرفہ بھارتی اقدامات اور کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کررہی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) August 20, 2019
ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارتی دعوے کی نفی ہوئی کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے۔ بھارت یکطرفہ اقدامات سے حقائق تبدیل کر سکتا ہے اور نہ ہی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتا ہے۔
حکومت کا ایک برس، وزیراعظم نے کس کے راستے کو چنا، فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا
ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ناانصافیوں اور کشمیریوں پر ظلم کا مقدمہ ہر فورم پر پیش کرتے رہیں گے۔ ہر فورم پر بھارت کو اس کے ظلم و بربریت کا آئینہ دکھائیں گے۔حق خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔ آزادی کی صبح تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔