مزید دیکھیں

مقبول

آذری صدر کا آئندہ ماہ متوقع دورہ پاکستان ،وزیراعظم کی اہم ہدایات

وزیرِ اعظم پاکستان، محمد شہباز شریف کی زیر صدارت...

سیالکوٹ: ٹریفک قوانین کی آگاہی، شہریوں میں 300 سے زائد مفت ہیلمٹ تقسیم

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) الیکٹرانکس ویلفیئر ایسوسی ایشن...

فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی بیوی شوہر کیخلاف فیملی کورٹ پہنچ گئی

معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کے خلاف ان کی...

حافظ آباد: غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، دوکانیں اور گودام سیل

حافظ آباد ،باغی ٹی وی(خبرنگارشمائلہ) ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی...

میو ہسپتال؛ دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی

میو ہسپتال؛ دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی

میوہسپتال کی ایمرجنسی میدان جنگ بن گئی، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں تاہم باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران شدید فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں فائرنگ سے ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا، تاحال تصادم کی وجہ سامنے نہ آسکی۔
https://twitter.com/O_Lalaa/status/1667964013441961986
تاہم ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہوئی ہے ان دو گروپوں میں لڑائی اور پھر فائرنگ کس بات پر ہوئی ہے اور کیوں یہ لوگ ایک دوسرے کے جانی دشمن بن گئے ہیں ادھر سوشل میڈیا پر فائر لگنے والوں کی ویڈیو بھی وائرل ہے . جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ "میو ہسپتال لاہور میں ایک نوجوان کو ہسپتال میں سرعام گولی ماری گئی ہے ، پستول/ہتھیاڑ باآسانی اندر آیا ۔ ٹارگٹ کیا گیا۔ لہذا مجھے بتائیں کہ کوئی قانون ؟ کوئی سیکورٹی؟ جبکہ ڈاکٹر صاحب فوٹو سیشن کے لیے کب جائیں گے اور کریڈٹ کون لے گا؟ معطل بوڑھا گارڈ ہوگا؟ اور پھر ڈاکٹرز کا کیا بنے گا؟
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
تاہم اس حوالے سے پولیس ذرائع کے مطابق اس واقع کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور اس ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کے مطابق سزا دی جائے گی پولیس ذرائع کا کہنا تھا اس قسم کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں جبکہ پولیس اس پر سخت کاروائی کررہی ہے.

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے – نگران وزیر اعلی نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے – نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اورجاں بحق شخص کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور باعث تشویش ہے۔ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں۔دریں اثناء فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتارکر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra