فائرنگ کے تبادلہ میں3دہشتگرد ہلاک. آئی ایس پی آر

0
34

فائرنگ کے تبادلہ میں3دہشتگرد ہلاک. آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقےکُھتی میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی پرحملہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ تین سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سگومیں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدیدفائرنگ کاتبادلہ ہوا ہے جس میں تین دہشت گردہلاک ہوگئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
آئی ایس پی آر کے مطابق شدیدفائرنگ کےتبادلےمیں سیکیورٹی فورسزکے3اہلکارشہید ہوگئے، جن میں لودھراں کے 42 سالہ حوالدار محمد اظہر اقبال، خانیوال کے 34 سالہ نائیک محمد اسد اور جنوبی وزیرستان کے 22 سالہ سپاہی محمد عیسیٰ شامل ہیں۔ بیان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

خیال رہے کہ بلوچستان اور کے پی میں اس سے قبل بھی کئی کاروائیاں ہوچکی ہیں جس میں مختلف دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے اور اس سلسلہ میں ایسے گروہوں کے خاتمہ کیلئے یہ آپریشن جاری ہیں.

Leave a reply