اداکارہ و میزبان فضا علی کہتی ہیں کہ میرا قسمت پر بہت زیادہ یقین ہے اور میں محنت پر بھی بہت زیادہ یقین رکھتی ہوں. میں اگر اپنے کیرئیر کو دیکھوں تو میں نے بہت محنت کی ہے کبھی بھی محنت سے پیچھے نہیں ہٹی یا ایسے کام تلاش نہیںکئے جس میں محنت کم کرنی پڑے. مجھے جو بھی کام ملا میں نے محنت سے کام کیا.محنت کے ساتھ ساتھ قسمت کا عمل دخل بہت زیادہ ہوتا ہے قسمت کا ستارہ بلند ہو تو زمین پہ بیٹھے آسمان پر پہنچ جاتے ہیں . میںنے بہت خوبصورت چہروں کو گھروں میں کام کرتے اور سڑک پر مانگتے ہوئے دیکھاہے.فضا علی نے یہ بھی کلئیر کیا کہ میں شوبز نہیں چھوڑ رہی ایسی
خبروں پر دھیان مت دیں. ایک سوال کے جواب میں فضا علی نے کہا کہ میں کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں، میں اچھی آفر کی تلاش میں رہتی ہوں اسی لئے کم کم سکرین پر نظر آتی ہوں.فضا علی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ دیکھا ہے کہ جو مجھے کام دیا جا رہا ہے اس میں میرے پاس اپنی صلاحیتیں دکھانے کا کتنا موقع ہے، اگر مجھے لگے کہ جو کام مجھے دیا جا رہا ہے اس میں کرنے کو کچھ خاص نہیں ہے تو میں اس آفر کو قبول کرنے کی بجائے رد کر دیتی ہوں.میں اچھے کام کا انتظار کر سکتی ہوں لیکن کوئی ایسا کام نہیںکر سکتی جس کو دیکھ کر میرے پرستار مجھ سے خوش نہ ہوں.