جمعتہ المبارک اور یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات

0
36

جمعتہ المبارک اوریومِ یکجہتی کشمیرکے موقع پر لاہور پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات
ریلیوں کو سکیورٹی کے لئے 1500کے قریب پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے گئے
دوران ڈیوٹی غفلت برتنے پر ایس ایچ او باٹا پور کو شوکازجبکہ ٹی اے ایس آئی کو معطل کرنے کے احکامات جاری.
لاہور،05فروری2021:
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کی ہدایت پر جمعتہ المبارک اور یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے۔لاہور پولیس نے ہمیشہ کی طرح ریلیوں کے شرکاء کو بھرپورتحفظ فراہم کرنے کے لئے مربوط سکیورٹی پلان مرتب کیا . جس کے مطابق06 ایس پیز، 08ڈی ایس پیز،29 ایس ایچ اوز، 185 اَپر سب آرڈینیٹس سمیت 1500کے قریب پولیس افسران و جوانوں نے ریلیوں کے شرکا کو سکیورٹی فراہم کی۔ریلیوں کے راستے میں آنے والی بلند عمارات کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے تھے۔ڈولفن سکواڈ،پی آر یو کی ٹیموں اور پولیس کے دیگریونٹس کے جوان ریلیوں کے روٹ اور ملحقہ مقامات پر مسلسل اور موثر پٹرولنگ یقینی بناتے رہے. ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی شہر کی اہم مساجد، امام بارگاہوں، عبادتگاہوں اور یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے نکلنے والی ریلیوں کے روٹ کی سکیورٹی کی نگرانی خود کرتے رہے. ڈی آئی جی آپریشنز پولیس کی طرف سے کئے جانے والے سکیورٹی ودیگر انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے وزٹ کے دوران پوائنٹ ڈیوٹیوں پر تعینات افسران و جوانوں سمیت ڈولفن اور پولیس رسپانس ٹیموں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی کرنے اور گشت یقینی بنانے بارے ہدایات بھی دیں.ساجد کیانی نےڈیوٹی کے دوران غفلت کے مرتکب پائے جانے والے ایس ایچ او باٹا پور کو شوکاز نوٹس جاری کیا.فرائض میں غفلت برتنے پر تھانہ شاہدہ کے ٹی اے ایس آئی کو معطل اور لائن حاضر کرنے کے بھی احکامات جاری کئے. ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور لا پروائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی.انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور امن و امن کا قیام اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں.

Leave a reply