پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ججز کیلئے اہم منصوبہ پیش کردیا گیا

0
44

لاہور:پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ججز کیلئے اہم منصوبہ،اطلاعات کے مطابق ماتحت عدالتوں کے ججز کے رویوں کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ کا جوڈیشل افسروں کی قانون پر ٹریننگ کے ساتھ ساتھ رویوں کی تربیت کروانے کا بھی منصوبہ، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ججز کی رویوں کے متعلق ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ججز کی رویوں کے حوالے سے ٹریننگ کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی بہادرعلی خان نے ججز کے رویوں کی ٹریننگ کروانے کے حوالے سے رائے دے رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق ججز کو قانون کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بولنے، کپڑے پہنے سمیت زندگی گزارنے کےطور طریقے سکھائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹریننگ کے دوران ججز کی ملک کی نامور قومی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کروائی جائیں گی۔ ٹریننگ لیکچر کے بعد ججز کی نامور شخصیات کے ساتھ بیٹھنے، کھانا کھانے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ اہم قومی شخصیات میں اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز، کھلاڑی، پولیس افسران سمیت دیگر شامل ہوں گے۔

Leave a reply