فارن فنڈنگ کیس، اکبر ایس بابر نے سکروٹنی کمیٹی پر لگایا بڑا الزام
فارن فنڈنگ کیس، اکبر ایس بابر نے سکروٹنی کمیٹی پر لگایا بڑا الزام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے خلاف دائر فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کی غیر جانب داری اور چھان بین کے تمام عمل کی شفافیت کو چیلنج کردیا ہے
اکبر ایس بابر نے تحریری درخواست دائر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مالی حسابات سے متعلق دستاویزات ، سٹیٹ بنک کے بھجوائے ریکارڈ میں انکشاف کردہ 23 اکاؤنٹس کی تفصیل کی فراہمی سے انکار، شفافیت اور شواہد اور ثبوت دینے کے باوجود مختلف ممالک میں پی ٹی آئی کے بینک کھاتوں کی چھان بین کے لیے کوئی کاروائی نہ کرنے کے سنگین الزامات کئے گئے ہیں،
سکروٹنی کمیٹی نے اکبر ایس بابر کی درخواست مناسب حکم کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوادی، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فریقین کو 11 مارچ کو دوبارہ بلالیا
دوسری جانب وزیر اعظم نے اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی،درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹراکورٹ اپیل پر 4دسمبرکوخلاف قانون آرڈرپاس کیا،حنیف عباسی بنام عمران خان کیس میں سپریم کورٹ نے قوائد طے کر دیئے تھے،قانون کی نظرمیں الیکشن کمیشن کوئی کورٹ یا ٹریبونل نہیں،پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس انکوائری کمیٹی کےپاس زیر التواہے
درخواست میں مزید کہا گیا کہ اکبرایس بابر کو پی ٹی آئی سے نکالاگیا،شو کاز نوٹس جاری کئے گئے،الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ میں اکبر ایس بابر کی درخواستیں بدنیتی پر مبنی ہیں،
درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالت آرٹیکل 199کااختیاراستعمال کرتے ہوئے فیصلہ نہیں دے سکتی،اکبرایس بابرپی ٹی آئی کے فنڈنگ کیس میں متاثرہ فریق نہیں، اکبرایس بابرکا 2011 سے پی ٹی آئی سےکوئی تعلق نہیں، اکبرایس بابرکی پارٹی چھوڑنےکی ای میل ریکارڈ پر موجود ہے، اسلام آبادہائیکورٹ نے اکبرایس بابرکوپی ٹی آئی کارکن قراردیا، اکبرایس بابر کااسکروٹنی کمیٹی میں پیش ہوناخلاف قانون ہے، اکبرایس بابرکی پی ٹی آئی رکنیت کافیصلہ کالعدم قراردیاجائے،
فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا
فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل
غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی
فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا
تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق چار درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کے خلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں ،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سنایا