سابق ڈی جی پیمرا کا سرکاری گاڑی کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف

0
45

اسلام آباد:سابق ڈی جی پیمرا کا سرکاری گاڑی کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس، سابق ڈی جی حاجی آدم کے خلاف کارروائی کرنے میں مشکلات کا شکار ہے پیمرا کی درخواست پر سابق ڈی جی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا سابق ڈی جی کے پاس سرکاری گاڑی اور دیگر اشیاء موجود ہے۔

فوج اورعدلیہ کے خلاف مواد نشر کرنے پر قانونی کاروائی کی جائے گی،پیمرا کی الیکٹرانک…

زرائع کےمطابق اسلام آباد پولیس نے سابق ڈی جی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا حاجی آدم نے وفاقی پولیس گاڑی اور دیگر اشیاء واپس کرنے سے انکار کر دیا-

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس ملزم حاجی آدم کی گرفتاری کے لئے ہچکچاہٹ کا شکار ہے آئی جی اسلام آباد کو گاڑی اور دیگر سامان برآمد کرنے ہدایت کی گئی تھی کراچی کمپنی پولیس مقدمہ درج کرنے کے علاوہ تاحال کوئی پیش رفت نہیں کر سکی-

پاکستان اورسری لنکا کے مابین ویمنز سیریز کیلئےمیچ آفیشلز کا اعلان

قبل ازیں پیمرا نے ریاستی اداروں کے خلاف مواد نشر کرنے سے باز رہنے کی ہدایا ت جاری تھیں پیمرا کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ چند سیٹلائٹ ٹی وی چینلز ایسا مواد نشر کر رہے ہیں جو ریاستی اداروں یعنی مسلح افواج اور عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلانے کے مترادف ہے ایسے مواد کو نشر کرنا پیمرا الیکٹرانک میڈیا (پروگرامز اینڈ ایڈورٹائزمنٹ) کی اتھارٹی کی دفعات کی جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔

عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک،انٹر نیٹ صارفین برہم

Leave a reply