نیو بالاکوٹ سٹی زلزلہ متاثرین کیس ،سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا آئندہ سماعت پر طلب کر لئے
سپریم کورٹ نے سیکریٹری ریلیف ورک کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا سپریم کورٹ نے ایرا سے زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں، سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ زلزلہ زدہ علاقوں متاثرین کی بحالی کی کتنی رقم اکھٹی ہوئی؟قومی و بین الاقوامی سطح سے حاصل فنڈز سے کتنی رقم خرچ ہوئی؟ایرا بتائے کہ زلزلہ متاثرین کے فنڈز میں باقی کتنی رقم موجود ہے؟ زلزلہ متاثرین کی باقی فنڈز کس ادارے کے پاس ہیں؟چیف سیکریٹری بھی زلزلہ متاثرین کے فنڈز سے متعلق الگ تحریری جواب دیں،
ڈائریکٹر ایرا نے عدالت میں کہا کہ ایرا نے بالاکوٹ مانسہرہ میں متاثرین کی آباد کاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 205 بلین خرچ کیے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ڈائریکٹر ایرا سے سوال کیا کہ کیا 205 ارب کی خرچ رقم کا آڈٹ ہوا؟ ایرا اپنی رپورٹ کیساتھ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ بھی جمع کرائے،پاکستان میں زلزلہ 2005 میں آیا،متاثرین کی بحالی کیلئے 18 سال سے دائرے میں گھوم رہے ہیں،زلزلہ متاثرین کو نیو بالاکوٹ سٹی کا سبز باغ دکھایا گیا، زلزلہ متاثرین کے فنڈز کدھر گئے اور کہاں خرچ ہوئے؟ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی
آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس
مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا
اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا
وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ
مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم
@MumtaazAwan
مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا
تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع








