لاہور:پی ایس ایل سےقبل ہی قذافی ا سٹیڈیم کےریسٹورنٹس بند کروادئیےگئے:یہ ظلم برداشت نہیں کریں گے:عامررفیق قریشی نے پریس کانفرنس کرکے اپنا پیغام حکمرانوں تک پہنچا دیا

چئیرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن عامر رفیق قریشی نے ہمراہ عہدیداران و ممبران ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر گلبرگ لاہور میں پریس کانفرنس کی۔

ذرائع کے مطابق آج پریس کانفرنس مورخہ چھ فروری بروز ہفتہ بوقت ایک بجے دوپہر منعقد ہوئی۔

ادھر اطلاعات کے مطابق اس پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن عامر رفیق قریشی نے ریسٹورنٹس کے ساتھ ناانصافی پر آواز اٹھائی۔

پی ایس ایل سے قبل ہی قذافی ا سٹیڈیم کے ریسٹورنٹس بند کروا دئیے گئے-

عامر قریشی چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ریسٹورنٹس کو سول انتظامیہ اور پولیس نے بند کر وایا۔

عامر قریشی چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ ریسٹورنٹس پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں ان کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی نہ کی جائے۔

عامر قریشی چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن کہتے ہیں کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے کھولے گئے لیکن ریسٹورنٹس اِن ڈور ڈائننگ پر پابندی ناانصافی ہے حکومت دو گلی پالیسیاں بدلے، ریسٹورنٹس کے مالی نقصان کا ذمہ دار کون ہو گا؟

حکومت ایسے مواقع پر بروقت مطلع کرے تاکہ ریسٹورنٹس مؤثر اقدامات کر سکیں۔ ٹریننگ کے دوران کمرشل زون کو دس دن کے لئے بند کرنا سراسر زیادتی ہے

عامر قریشی چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت سیکیورٹی انتظامات بے شک سخت کرے، لیکن کاروبار تو بند نہ کرے

ممبران پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن اپنی آواز ارباب اختیار تک پہنچائیں گے ،حکومت ہمارے حقوق کی پامالی بند کرکے ہماری دادرسی کرے،ریسٹورنٹس کو جلد سے جلد مکمل طور پر کھولا جائے اور وقت کی پابندی بھی ختم کی جائے،

، ممبران پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ریسٹورنٹس ان ڈور ڈائننگ نہ کھولا گیا تو اپنی آواز وفاق تک پہنچائیں گے۔ ریسٹورنٹس کے ساتھ مزید زیادتی نامنظور نامنظور نامنظور،

Shares: