جنیوا: انسانی حقوق کونسل کا41واں اجلاس ،کشمیریوں کی جانب سے پر امن جلسے اور جلوس

0
83

جنیوا:جنیوا میں انسانی حقوق کے 41 وین اجلاس کے انعقاد کے موقع پر کشمیری وفود کی طرف سے پرامن جلسے اور جلوسوں کا انعقاد،کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اقوام متحدہ کو موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا پر امن جلسے اور جلوس کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت سابق سینئر وزیر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری پرویز اشرف نے کی۔ نسانی حقوق کونسل جنیوا کے دفتر کے سامنے بروکن چیئر والے مقام پر ہونے والے اس احتجاجی مظاہرہ میں مقررین جن میں حریت رہنما الطاف حسین وانی، سید فیض نقشبندی، سردار امجد یوسف، شمیم شال، حسن بنا، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، چوہدری پرویز اشرف، چوہدری پرویزاقبال لوہسر، نوید خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبزول کرائی اور کہا کہ بھارت ایک طرف نوجوانان کشمیر کے قتل عام اور پیلٹ گن کے بے جا استعمال سے نوجوانوں کی بینائی چین رہا ہے

دوسری جانب حریت قیادت کو این آئی اے کے ذریعہ خوف زدہ کر کے پابند سلاسل بنانے کی مذموم سازش کا مرتکب ہو رہا ہے۔سابق سینئر وزیر آزاد کشمیر چوہدری پرویز اشرف نے کہا کہ ہندوستان اگر یہ سوچتا ہے کہ ہم اپنی آزادی کی جنگ انکی مسلح کاروائیوں کے ڈر سے روک دینگے یہ انکی بھول ہے۔ ہمیں کشمیر کے نصاب کو بطور امانت اگلی نسل کو بھی منتقل کرنا ہے اس موقع پر حریت رہنماؤں نے اپنے اپنے خطاب میں عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو رکوانے کے لیئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

Leave a reply