گینگ ریپ معہ اندھے قتل کے 3 ملزمان گرفتار

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پوٹھوہارڈویژن پولیس کی بڑی کامیابی، ٹیکسلا میں گینگ ریپ معہ اندھے قتل کے 3 ملزمان گرفتار کر لئے

خاتون کےساتھ زیادتی وقتل کے واقعہ کی اطلاع پر سی پی او راولپنڈی موقعہ پر پہنچے اور ایس پی پوٹھوہار کی زیرنگرانی انوسٹیگیشن ٹیمزتشکیل دیتے ہوئے اندوہناک واقعہ کےذمہ داران کوگرفتارکرنے کا حکم دیا۔

ایس پی پوٹھوہار سید علی کی زیرنگرانی پولیس ٹیمز نے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے زیادتی اور قتل میں ملوث تینوں ملزمان نثار خان، عمر شہزاد اور نعیم سجاد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کیا اور نعش ویرانے میں پھینک دی تھی

ٹیکسلا پولیس کو 14 ستمبر کو ایک خاتون کی نعش ملی جس کی شناخت روبینہ شاہین کے نام سے ہوئی،واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے خاوند کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا،

تفتیشی ٹیموں نے مختلف زاویوں پر تفتیش کرتے ہوئے موقعہ سے شواہد اکھٹے کیے، 14 مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروائے گئے، ٹیکسلا اور صدر واہ کی پولیس ٹیموں نے ہیومین انٹیلیجنس اور ٹیکنیکل طریقہ سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا،

سی پی او محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار سید علی اور ٹیکسلا و صدر واہ پولیس ٹیمز کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام کا اعلان کیا، سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ زیادتی اور استحصال کے خلاف راولپنڈی پولیس زیرو ٹالیرنس پر عمل پیرا ہے۔

قبل ازیں راولپنڈی کی نصیر آباد پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم افتخار کو گرفتارکر لیا ,ملزم کے خلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،ایس ایچ او نصیر آباد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو 12 گھنٹوں کے اندر ٹریس کر کے گرفتار کیا، ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا گیا ہے، مقدمہ کی حقائق پر تفتیش کی جائے گی،

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

لاہور میں نوکری کے بہانے خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ

ایس پی پوٹھوہار نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او نصیر آباد اور انکی ٹیم کو شاباش دی، ایس پی پوٹھو ہار کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی،خواتین کے ساتھ زیادتی و استحصال ناقابل برداشت ہے،

Leave a reply