وزیراعظم شہباز شریف کے لیےالوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کل قوم سے الوداعی خطاب کا بھی امکان ہے
0
53
Shehbaz Sharif

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے لیے آج الوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔

باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو اب کل گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کل قوم سے الوداعی خطاب کا بھی امکان ہے،وزیراعظم قوم سے خطاب میں 16 ماہ کی حکومتی کارکردگی پر گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کردیئے تھے انوار الحق کاکڑ بطور نگران وزیراعظم 14 اگست کوعہدے کا حلف اٹھائیں گےجبکہ سبکدوش وزیر اعظم شہباز شریف کو آج گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھاجوکہ آج ملتوی کر دیا گیاہے-

نگران وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی

سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع کاکڑ سے ہے انہوں نے کوئٹہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن چلے گئے انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سےپولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹر کیا،سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے 2008 میں (ق) لیگ کےٹکٹ پرکوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا جس میں انہیں کامیابی نہ مل سکی-

انوار الحق کاکڑ 2018ء سے سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے جنرل نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر ایوان بالا پاکستان کے لیے منتخب ہوئے تھے، انہوں نے 12 مارچ 2018ء کو سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا،وہ باپ کے اشتراک سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے-

امریکی کمپنی کا پاکستانی پنک سالٹ کو برآمد کرنے کامعاہدہ طے پا گیا

Leave a reply