جرمن نیول چیف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پیر کوجرمن نیول چیف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معززمہمان کا استقبال کیا۔ معززمہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا۔ معزز مہمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاکستان کی نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاکستان بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

میری ٹائم کمیونٹی میں خواتین کو خودمختار بنانا ہے، سربراہ پاک بحریہ

سربراہ پاک بحریہ نے معزز مہمان کو پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام سے آگاہ کیا نیول چیف نے امن مشقوں میں شرکت کرنے پر جرمن نیول چیف کا شکریہ ادا کیا جرمن نیول چیف نے پاکستان اور جرمن بحریہ کے مظبوط تعلقات کو سراہا اور مستقبل میں انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

Shares: