جرمنی میں حکومت کا تختہ الٹنے کا منصوبہ بے نقاب، ملک بھر میں چھاپے
جرمنی میں صبح کے وقت ملک گیر آپریشن میں 25 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جرمنی اٹارنی دفتر نے مشتبہ افراد کو ایک ایسی دہشتگرد تنظیم بنانے کا قصوروار ٹھہرایا ہے جس کا مقصد ملکی آئین کو کالعدم کرنا اور 1871 جرمن شہنشاہیوں کی مثال پر ایک حکومت قائم کرنا ہے۔ دعوے کے مطابق زیرِ حراست افراد جرمنی کی قومی اسمبلی پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
حراست میں لئے گئے افراد میں سابق فوجی بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب سوشل میں پر بھی بحث جاری ہے ایک صارف نے لکھا؛ "حکومت کا تختہ الٹنے کا منصوبہ بے نقاب، ملک بھر میں چھاپے، بغاوت کے الزام میں حاضر سروس فوجی افسر اور کئی سابق فوجیوں سے تفتیش شروع، جرمنی سے بڑی خبر.”
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
خیال رہے کہ جرمنی وہ ملک ہے جس پر ترکیہ حکومت نے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ جرمنی کی طرف سے 15 جولائی کی ناکام بغاوت میں ملوث بعض سابق فوجیوں کی سیاسی پناہ کی درخواست کو منظور کرنے پر گہرا افسوس ہے. جبکہ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ترجمان ابراہیم کالین کی جانب سے جرمنی پر گولن کی تنظیم کی حمایت کے اس الزام کے بعد برلن اور انقرہ حکومتوں کے مابین سفارتی تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ بھی بڑھ گیا تھا.