غداری کا مقدمہ مفتی کفایت اللہ پر نہیں عمران خان پر بنتا ہے،ترجمان جے یو آئی

0
50

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لئے چھاپوں پر جے یو آئی کے ترجمان کا رد عمل آ گیا ہے

مرکزی ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کے بھائی،بیٹوں اور دیگر اہلخانہ کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔پی ٹی آئی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے مفتی کفایت اللہ نے جو کچھ کہا اس سے زیادہ عمران خان کہتے رہتے ہیں ۔غداری کا مقدمہ مفتی کفایت اللہ پر نہیں عمران خان پر بنتا ہے ۔

جے یو آئی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی اظہار پر پابندی،بنیادی حقوق سلب کرنا آئین کی توہین اورغداری ہے۔22کروڑ ہم وطنوں کو انکے حقوق سے محروم کرنے پر حکومت کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔مفتی کفایت اللہ کے اہلخانہ کی گرفتاری کس جرم کے تحت کی گئی ؟ انتقامی کاروائیوں کا دور جلد ختم ہونے والا ہے۔

مفتی کفایت اللہ کے گھر ترنگڑی میں پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس تھانہ بفہ نے مفتی کفایت اللہ کے بھائی، بیٹے اور بہنوئی کو حراست میں لے لیا۔ مفتی کفایت اللہ کو پیش کرنے کے لئے پولیس کا دبائو جاری ہے۔

مفتی کفایت اللہ کے رشتہ داروں کی گرفتاری پر علاقے کے علماء اور مذہبی شخصیات تھانہ بفہ پہنچ گئیں، مفتی کفایت اللہ کے بھائی قاضی حبیب الرحمن بہنوئی مولانا عبدالماجد اور دو بیٹے حافظ شبیرکفایت اور سولہ سالہ حافظ حسن کفایت کو گرفتار کیا گیا ہے

مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام

پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

میاں جدوں آئے گا لگ پتا جائے گا تو یہ بھی ذرا بتا دو کس کو پتا لگ جائے گا،مریم نواز

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیا تھا بعدازاں پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد سرکٹ کے حکم پر ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

Leave a reply