الیکشن سے زیادہ لوگوںکو گھر چلانے کی فکر ہے،شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی ہوئی
شیخ رشیداورشیخ راشدشفیق کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی گئی،انسداد دہشت گردی عدالت نےسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کی 9 مئی واقعات سمیت 8 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کےجج ملک اعجاز آصف نےضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔شیخ رشید احمد اپنے وکیل سردار عبدالرازق ایڈوکیٹ کے ہمراہ عدالت پہنچے۔دوران سماعت پراسیکیوٹر نےدرخواست کی 2سپیشل پراسیکیوٹرز آج موجود نہیں ہیں،التوا دیا جائے۔وکیل صفائی سردار عبدالرازق نے کہا ہمیں یہ توبتایا جائےکہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے خلاف کیا شواہد ہیں،ان کو کب اور کیوں ان مقدمات میں ڈالاگیا،انکا نام 9 مئی کی کسی ایف آئی آر میں نہیں تھا۔تمام مقدمات میں 6 ماہ کی تاخیر کے بعد نام ڈالے گئے۔شیخ رشید نےکہا اخبار میں پہلے ہی خبر چھپ چکی ہےکہ پراسیکیوشن کیس میں تاریخ لےگی۔جج ملک اعجاز آصف نے ریماکس دئیےکہ یہ عدالت کی کریڈیبلٹی کا سوال ہے،خبر سے تاثر ملتا ہےکہ شاید عدالت کو کوئی باہر سے کنٹرول کرتا ہے۔آئندہ ایسی خبر چھپی تو ایکشن لوں گا۔عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام تھانوں کے ایس ایچ اوزکو مکمل ریکارڈ لانے کاحکم دیتے ہوئےحکم دیا کہ آئندہ مزید موقع نہیں دیا جائے گا۔عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔
عدالت پیشی کے موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں نے 40 دن چلہ اس لیا کاٹا کہ کسی کے خلاف 164 کا بیان نہ دوں، عمران خان کےخلاف بیان دیا نہ اُس کے خاندان کے کسی فرد کےخلاف، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کر چکا ہوں کہ 9 مئی میں گرفتار بے گناہ افراد کو چھوڑ دیا جائے،میں زیادہ اہم باتیں نہیں کرنا چاہتا لوگوں کا مسئلہ بجلی کا بل ہے، آٹا ہے،گھر کا کرایہ ہے،جہاں تک الیکشن کا تعلق ہے ہم لڑیں گے،میں کہہ چکا ہوں کہ اگر میں جیل چلا گیا تو راشد شفیق پیچھے ہوں گے،پاکستان کی مسلح عظیم افواج، عدلیہ، عوام ملکر ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، آنیوالے الیکشن مین172 ممبر کی اکثریت ثابت کرنا بھی مشکل ہو گا، ذمہ داران سے کہتا ہوں کہ معیشت کی طرف زور دیا جائے، بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے، دو تہائی بھول جائیں اب،میں پانچ دنوں میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ الیکشن سے زیادہ لوگوںکو گھر چلانے کی فکر ہے، الیکشن بھی پاکستان کی ضرورت ہے، الیکشن سے شاید معیشت میں بہتری آ جائے، جو بھی حکومت آئے گی، معیشت اس کے لئے بڑا سوالیہ نشان ہو گی،دل کی خواہش رکھتا ہوں کہ وہ لوگ جو بے گنا ہ ہیں نو مئی کے کیس میں، انکو رہا کیا جانا چاہئے، نو مئی میں 68 مقدمے میرے اوپر ہیں، دنیا کا کوئی نظام بتائیں کہ کہیں ایسا ہو، میرا ایمان ہے لوگوں کے مسئلے بڑے شدید ہیں، جنہوں نے حل کرنا ہے انکو ہی کہہ رہا ہوں، مری میں چہل قدمی کرنیوالے سن لیں الیکشن میں غش یا ہش پڑے گا،
عمران خان کے حوالہ سے سوال پر شیخ رشید نے کوئی جواب نہیں دیا،
لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا
اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس
کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف