گھرمیں گھس کر ڈاکٹر کوچھریوں کے وار سے کیا گیا قتل، بیوی سمیت تین افراد گرفتار

0
81
اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

گھرمیں گھس کر ڈاکٹر کوچھریوں کے وار سے کیا گیا قتل، بیوی سمیت تین افراد گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

تھانہ ڈیفنس بی کےعلاقے میں ڈاکٹر کے قتل کا معاملہ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں دفعہ 302 کی دفعت کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ، درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مقتول ڈاکٹر مسعود جیلانی محکمہ صحت میں آفیسر تھے ، وقوعہ کے روز سسرال کے گھر میں چھری کے وار سے قتل کیا گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتول کی بیوی فاطمہ ،بردار نسبتی متین سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے ،پولیس حکام کے مطابق تینوں کو ڈاکٹر مسعود کے قتل کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے،شوہر کے قتل کے بعد مقتولہ کی بیوی نے 15 پر بھی اطلاع نہیں کی تھی مقتول ڈاکٹر مسعود ہیلتھ اینڈ سیکینڈری میں آفیسر تھے،پولیس کے مطابق مقتول کو خنجر کے وار سے قتل کیا گیا، سینے پر گہرے زخم کا نشان ہے،

ڈیفنس کے علاقے میں ڈاکٹر مسعود گیلانی کے مبینہ قتل کا معاملہ،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کی تھی سی سی پی او لاہور نے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، سی سی پی او کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں،ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،

دوسری جانب ڈولفن سکواڈ کی سنیچرز،سٹریٹ کریمینلز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، بینک سکیم خاتون سے سنیچنگ کی واردات کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیا، ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ڈولفن نے ملزمان کی فرار ہونیکی کوشش ناکام بناتے ہوئے 1 ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کا دوسرا ساتھی تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا، فوٹیج میں ملزمان کو پرس چھین کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتاہے،خواتین بھی تعاقب میں ہیں۔ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا پرس،60 ہزار کیش،موبائل،دیگر ڈاکومنٹس برآمد کر لئے گئے، ملزم رحمان کو تھانہ ہربنس پورہ کے حوالے کردیا گیا۔

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات

Leave a reply