گھر میں رہیں یا تابوت میں، صدر نے دی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گولی مارنے کی دھمکی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دنیا کے اکثر ممالک میں لاک ڈاؤن ہے،فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مار دینے کی دھمکی دی ہے

فلپائنی صدر روڈریگو ڈیوٹرٹ نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہریوں نے بلاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی تو فوجی آپ کو شوٹ کر سکتے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے وہ ہچکچائیں گے نہیں۔لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر اگر گرفتار ہوئے تو اپنا کھانا حاصل کرنا بھی آپ کے لیے مشکل ہو جائے گا۔

دوسری جانب فلپائن میں پولیس نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے شہروں کے مختلف چیک پوسٹوں میں تابوت رکھوا دیئے ہیں،جس پر تحریر ہے گھر میں رہنا ہے یا تابوت میں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور باہر نہ نکلیں

اس مہم کا مقصد لوگوں کو گھروں میں رہنے کے حوالے سے خبردار کیا جائے

فلپائن میں کورونا وائرس بسے 96 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 2 ہزار 311 مریض ہیں.

واضح رہے کہ اس سے قبل ھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کرونا کےخدشے کے پیش نظر کرفیو لگایا گیا ہے، عوام قابو نہیں آئے گی تو گولی مارنے کا حکم دینا پڑے گا

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے شیکھرراؤ کا کہنا ہے کہ اگر ریاست میں حالات پولیس سے قابو میں نہیں آئیں گے تو ریاستی حکومت فوج کو طلب کرنے سے گریز نہیں کریگی۔ اگر عوام نے حکومتی احکامات کی پابندی نہ کی تو تلنگانہ حکومت گولی مار دینے کا حکم صادر کرسکتی ہے

Shares: