مزید دیکھیں

مقبول

پاک افغان کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم...

لبنان: اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما شہید

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی...

ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون...

دینی مدارس کے لیے گرانٹ بڑھا دی ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے...

گھر سے کاپی لینے جانیوالی پانچ سالہ بچی کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

گھر سے کاپی لینے جانیوالی پانچ سالہ بچی کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہیں آ رہی ، ایک اور کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

پنجاب کے شہر بورے والا میں کمسن پانچ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا، بورے والا کے نواحی گاؤں 265 ای بی کی پانچ سالہ بچی گھر سے باہر دکان پر گئی اور واپس نہ آئی، گھر والوں کو تشویش ہوئی، محلے میں ڈھونڈا مگر کہیں نہ ملی، پولیس کو اطلاع دی، پولیس کے مطابق گمشدہ بچی کے لواحقین کا کہنا تھا کہ بچی کاپی لینے کے لئے دکان پر گئی تا ہم واپس نہیں آئی، پولیس نے بچی کی تلاش شروع کر دی، بعد ازاں بچی کی نعش گاؤں میں موجود گندے پانی کے تالاب سے تیرتی ہوئی ملی ہے شبہ ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد زیادتی ثابت ہو سکے گی تا ہم بچی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا ہے کہ بورےوالاایک اور بچی درندگی کا شکار. تھانہ صدر کی حدود 265 ای بی سے اغواء ہونے والی 6 سالہ بچی کی نعش برآمد. کیا اس بچی کو انصاف ملے گا؟کیا وزیر اعلی’ پنجاب اس پر کوئی سخت ایکشن لیں گے؟

https://twitter.com/AminJanjua445/status/1558371435386753024

قبل ازیں پولیس تھانہ ماڈل ٹاون بوریوالا نے انسداد گیمبلنگ ایکٹ کے تحت کاروائی کی اور جواء کھیلتے ہوئے 10 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے، ملزمان سے 4لاکھ سے زائد مالیتی موٹر سائیکلز, موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی، ۔ ملزمان بذریعہ لڈو دانہ جواء کھیل رہے تھے.

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan