غریب افراد کو فوجداری مقدمات میں مفت سرکاری وکیل فراہم کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے غریب افراد کو فوجداری مقدمات میں سرکار کی طرف سے وکیل کی مفت خدمات فراہم کرنے اور اس سلسلے میں وزیراعلی پرویز الہی کی ہدایت پر خودمختار پنجاب پبلک ڈیفنڈر سروس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امور قانون سازی کے اجلاس میں پنجاب پبلک ڈیفنڈر سروس بل پر غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور اختر جاوید نے مسودہ قانون پر شرکا کو بریفنگ دی۔
چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 37 ڈی ریاست ہر شہری کو عدالت میں اپنے دفاع کا مکمل حق دیتا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پنجاب تمام شہریوں کو یکساں قانونی معاونت فراہم کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی فوجداری مقدمے میں ملوث شہری اگر وکیل کی فیس ادا کرنے کے قابل نہیں تو وہ متعلقہ عدالت یا ٹربیونل سے درخواست کرے گا۔ فاضل جج پنجاب پبلک ڈیفنڈر سروس کو وکیل فراہم کرنے کا حکم دیں گے۔ جیل میں موجود شہری سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے مفت ڈیفنڈر کی خدمات حاصل کرسکے گا۔
لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا
جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید
جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات
جوہر ٹاؤن دھماکہ، سب ملزمان گرفتار، ملک دشمن خفیہ ایجنسی ملوث، بزدار کی پریس کانفرنس
جوہرٹاؤن دھماکہ ، گرفتار ملزمہ عدالت پہنچ گئی
محمد بشارت راجہ نے کہا کہ کم آمدنی والے افراد کو فوجداری مقدمات میں وکیل کیلئے پریشان نہیں ہونا پڑے گا تاہم اس سرکاری سہولت سے ناجائز فائدہ اٹھانے والے افراد کیلئے سزا بھی مقرر ہوگی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک نے کی مسودے پر کام جلد مکمل کرکے کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور پنجاب اختر جاوید نے کہا کہ چیف پبلک ڈیفنڈر اور ایڈیشنل چیف پبلک ڈیفنڈر کی نامزدگی وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔ ضلعی سطح پر بھی پبلک ڈیفنڈر کا تعین کیا جائے گا۔ وزیر پارلیمانی امور نے تجویز پیش کی کہ اس سروس کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک وسیع کیا اور اس حوالے سے بل میں ضروری تبدیلی کی جائے۔