10سالہ گھریلو ملازمہ پر مالکان نے کیا ڈنڈوں، پائپ اورگرم چھری سے تشدد
چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے فیصل آباد میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر تشدد کا شکار 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو فیصل آباد میں تحویل میں لے لیا۔ فیصل آباد میں تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں 10سالہ گھریلو ملازمہ ماریہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کو مالکان نے گھر جانے کی ضد کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ 10سالہ گھریلو ملازمہ کو مالکان نے ڈنڈوں، پائپ اور گرم چھری سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کے چہرے، بازو، پاوں، کمر اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کا نشانہ بنانے والے مالکان کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی جارہی ہے۔ تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کا مکمل میڈیکل کروایا جائے گا۔تشدد کا نشانہ بننے والی معصوم گھریلو ملازمہ کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا
ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں
بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار
بزدار کا لاہور، ایک برس میں خواتین کے اغوا کے 680 مقدمے، 432 قتل
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج
طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا
ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ