گھریلو ملازمائیں بن کر کیا کرتی تھیں خواتین؟ لیڈی گینگ گرفتار

0
45

گھریلو ملازمائیں بن کر کیا کرتی تھیں خواتین؟ لیڈی گینگ گرفتار

راولپنڈی کے علاقے تھانہ ریس کورس پولیس نے کاروائی کی ہے اور لیڈی چور گینگ گرفتار کر لیا

پولیس نے 65تولہ سونا اور13 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی، ملزمان نے گھریلو ملازمہ کا روپ دھار کر گھر میں واردات کی، ملزمان واردات سے 02 روز پہلے ہی بطور ملازمہ کام پر آئی تھیں،گھر کے مالک نے ملازمہ رکھتے ہوئے کوائف کی ویری فیکیشن نہیں کروائی،ملزمان کی شناخت کنیز اور کرن کے نام سے ہوئی،ملزمہ کنیز ملتان تھانہ بہاؤ الدین زکریا میں چوری کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے، ریس کورس پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا، 25سے زائد فوٹیجز سے ملزمان کو ٹریس کرنے میں مدد لی گئیں، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے بھجوایا جا رہا ہے،شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا،

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سی پی او عمر سعید ملک نے ایس پی پوٹھوہار ، ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش، تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے

 

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

قبل ازیں ایس ایس پی نوید ارشاد نے بطور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا چارج سنبھال لیا۔ چارج لینے کے بعد ہیڈ کواٹر کی تمام برانچز کے انچارجز سے ملاقات ضروری ہدایات جاری کیں ۔ ترجمان ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد نے کہا کہ ٹریفک ہیڈ کواٹر میں آنے والے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہر میں ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ عوام اور پولیس کے درمیان دوری کو ختم کیا جائے تاکہ مثبت نتائج سامنے آئیں۔ میری نظر میں ہر اس جوان کی عزت ہو گی جو محنتی اور ایماندار ہو گا۔ تمام افسران و جوانوں نے اپنے اخلاق اور محنت سے ہی محکمہ پولیس کی نیک نامی میں اضافہ کرنا ہے۔

Leave a reply