اسرائیل کی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں ایک اور اسرائیلی یرغمالی فوجی ہلاک ہو گیا ہے

حماس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں ایک اسرائیل کی خاتون فوجی اہلکار کی موت ہو گئی ہے،اب تک اسرائیلی حملوں میں 61 یرغمالی اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں، اسرائیلی بمباری سے آج ایک اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوا ہے،ہلاک اسرائیلی فوجی کی شناخت فاؤل عزائی کے طور پر ہوئی، جسے حماس نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران یرغمال بنایاتھا.حماس کے اس حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر بمباری شروع کی تھی جو ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں گیارہ ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، دوسری جانب اسرائیل میں 16 سو کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں

دوسری جانب اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے سے لگاتار پانچویں ہفتے بھی روکے رکھا، اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی عائد کر رکھی تھی،تاہم فلسطینی پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ پہنچے، چار ہزار کے قریب افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی،مسجد اقصیٰ کے گردونواح والی سڑکوں پر اسرائیلی فوج تعینات تھی،مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی کے بعد سنیکڑوں فلسطینیوں کو اولڈ سٹی ایریا کے قریب سڑکوں پر نماز جمعہ ادا کرنے پر مجبور کیا گیا.

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

Shares: