باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ویڈیو سیکنڈل کے بعد اب ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی کی ایک طالبہ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں طالبہ نے الزام عائد کیا کہ یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے دو اساتذہ نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے، طالبہ کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ زیادتی کے بعد اب دونوں استاد میری چھوٹی بہن کو بلیک میل کر رہے ہیں،
سوشل میڈیا پر غازی یونیورسٹی کی طالبہ کی ویڈیو وائرل ہو تو غازی یونیورسٹی کے ترجمان کا بھی موقف آ گیا
غازی یونورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک طالبہ کی طرف سے وائرل ویڈیو کے حوالے سے تمام لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ یہ ویڈیو 4 ماہ پرانی ہے اور اس طالبہ کی درخواست پر بر وقت کاروائی کر کے انکوائری کی گئی جس کے نتیجہ میں متعلقہ اساتذہ کو معطل کر دیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو بیان اس وقت سوشل میڈیا پر یونیورسٹی کے ہی ان چند اساتذہ کی طرف سے اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جن کے خلاف یونیورسٹی میں بد نظمی کے معاملات پر انکوائریاں چل رہی ہیں۔ یہ ویڈیو ان کی طرف سے ایک ایسے موقع پر یونیورسٹی کی ساکھ کو خراب کرنے کے لیے وائرل کی گئی ہے جب کہ یونیورسٹی میں داخلوں کا عروج ہے اس وقت غازی یونیورسٹی کے تمام تدریسی و دیگر معاملات انتہائی سکون سے چل رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ایسے منفی عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے جو یونیورسٹی کی ساکھ کو بلاوجہ خراب کرنے کے در پے ہیں۔
طالبہ سے زیادتی، غازی یونیورسٹی کے پروفیسروں کے خلاف مقدمہ درج
دوسری جانب ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کے مطابق تھانہ گدائی میں غازی یونیورسٹی کے پروفیسروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، طالبہ ثناء ارشاد کے وائرل ویڈیو بیان کا معاملہ ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش جلد مکمل کرتے ہوئے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،طالبات کو بلیک میل یا زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے متاثرہ طالبہ کو فوری انصاف مہیا کیا جائے،
نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار
خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے
خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار
یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے