گھی اورآئل کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس،سپریم کورٹ نے کیا حکم معطل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں گھی اورآئل کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا انکوائری روکنےسے متعلق حکم معطل کر دیا ، وکیل مسابقتی کمیشن نے کہا کہ وزیر اعظم پورٹل پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کی شکایت آئی،شکایت پر 117 ملوں کے خلاف انکوائری شروع کی،مسابقتی کمیشن نے شکایت پر انکوائری سے قبل 117 گھی ملوں کو معلومات کیلئے خط لکھے،ملوں کے جوابی خطوط پر گھی کی قیمتوں میں اضافہ کی تحقیقات شروع کی، جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ جوائنٹ ڈائریکٹر کو تحقیقات کا آغاز کرنے کا اختیار کس نے دیا؟ وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد گھی ملوں کیخلاف انکوائریاں رک گئی ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر انکوائری کے آغاز میں ڈھانچہ برقرار نا رہے تو انکوائری کیسے برقرار رہے گی،کمیشن نے قیمتوں میں اضافہ کی انکوائری کرنی ہے تو پہلے ملوں کو اس کی وجوہات بتائے،آپ نے نوٹس بھیجا اور اس میں بتایا نہیں کہ ملوں کو کیوں طلب کر رہے ہیں،

وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم سے تمام انکوائریز زیر التواء ہیں،جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کر رہے ہیں کمیشن انکوائری کرے، عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا

 سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف

متحدہ اپوزیشن، بلاول نے آج سب کو بلا لیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر

چاہتے ہیں اگلے الیکشن میں دھاندلی کا رونا نہ ہو،وزیراعظم

Shares: