سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا ریفرنس، فیصلہ سنا دیا گیا

0
192
عمران خان کوجھوٹے بیانیے پرسزا ملنی چاہیئے،گیلانی

سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا ریفرنس، فیصلہ سنا دیا گیا
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نااہلی ریفرنس مسترد کردیا

صادق سنجرانی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی ریفرنس پر رولنگ دے دی،جس میں کہا گیا ہے کہ سنیٹر یوسف رضا گیلانی پر الزامات بطور ممبر قومی اسمبلی و وزیراعظم تھے،یوسف رضا گیلانی 3 مارچ 2021 کو سینیٹر منتخب ہوئے ،یوسف رضا گیلانی کے بطور سینیٹر منتخب ہونے کے بعد نااہلی ریفرنس کا جواز نہیں بنتا ،یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس پر آرٹیکل 63 )A) کا اطلاق نہیں ہوتا،

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم کی قیادت میں ریفرنس جمع کروایا گیا ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی کی اہلیت پر سوالات اٹھائے گئے ، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے آصف زرداری اور نواز شریف کو توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں دیں،یوسف رضا گیلانی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ سے ڈی سیٹ کیا جائے یوسف رضا گیلانی سینیٹ کے رکن نہیں رہ سکتے ،ریفرنس کی شکل میں اسے الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے ،یوسف رضا گیلانی نے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی ،آرٹیکل 63 کے تحت اب سینیٹ کے رکن نہیں رہ سکتے

توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر فرم جرم عائد کی جا چکی ہے,نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، نیب کے مطابق آصف زرداری کو بطور صدر، لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں، آصف زرداری نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

Leave a reply