مزید دیکھیں

مقبول

عدلیہ میں خواتین کی شمولیت ایک مثبت پیش رفت ہے،چیف جسٹس

پاکستان کے چیف جسٹس، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا...

وزیراعلیٰ سندھ سے وزیر فشریز کی ملاقات ،مختلف امور پر بریفنگ

وزیراعلی سندھ سید مراد شاہ نے محکمہ فشریز اینڈ...

نوشہرہ میں بجلی میٹر کے تنازع پر فائرنگ، ماں، بھائی اور بہن قتل

نوشہرہ: خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں افسوسناک واقعہ...

شہباز گِل کا مزید دو روز کے لئے جسمانی ریمانڈ منظور

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کے مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر اپیل پر سماعت ہوئی

شہباز گل کو ایک بار پھر اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا گیا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا اور شہباز گل کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کا حکم دیا گیا،جج زیبا چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد تفصیلی جائزہ لیا ہے، پولیس کی نامکمل تفتیش کی دلیل سے متفق ہوں،

قبل ازیں اسلام آباد کی مقامی عدالت کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری نے سماعت کی جج کے استفسار پر کیس کا ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش کر دیا گیا جوڈیشل مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی تھی

پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز گِل کی گرفتاری کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے دو روز کا جسمانی ریمانڈ دیا تفتیشی افسر کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،شہبازگل کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے،ہمیں کیس کا ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا گیا،ریمانڈ میں کچھ چیزوں خفیہ رکھی گئی ہیں، پراسیکیوشن کے مطابق شہباز گل نے اپنی تقریر تسلیم کر لی، پراسیکیوشن زیادہ زور دے رہی ہے کہ شہباز گل نے کسی کے کہنے پر تقریر کی،اینکرز سیاسی رہنماؤں کو ٹی وی پر بلاتے ہیں اور وہ روزانہ بولتے ہیں،کچھ چیزیں غلط تو ہو سکتی ہیں لیکن وہ بغاوت، سازش یا جرم میں نہیں آتیں، شہباز گل کے انٹرویو کا کچھ حصہ نکال کر اس پر مقدمہ درج کر لیا گیا،شہباز گِل نے اپنی تقریر میں مسلم لیگ ن کے 8 رہنماؤں کے نام لیے،شہباز گل کے خلاف کیس سیاسی انتقام کیلئے حکومت نے بنایا ہے، شہباز گل کی تقریر محب وطن تقریر ہے، اس کے کچھ حصے نکال لیے گئے،شہباز گل نے سوال کا لمبا جواب دیدیا اس میں کچھ باتیں غلط کہہ دی گئیں

شہباز گل کے وکیل سلمان صفدر نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کرتے کہا کہ ایف آئی آر جلد بازی میں درج کی گئی، ایک بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا بیان کا ریکارڈ موجود ہے یہ بیان کسی خاص سٹیج سے نہیں دیا گیا بلکہ ٹی وی اینکر کے سوال کے جواب میں ایک بیان دیا گیا ہے،پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز گل نے ایف آئی آر میں درج الزامات کی تردید نہیں کی،وکیل شہباز گل نے کہا کہ اگر شہباز گل نے الزامات کی تردید نہیں کی تو پھر بار بار جسمانی ریمانڈ کیوں مانگ رہے ہیں؟ شہباز گل نے ٹی وی پر اپنے بیان میں نواز شریف، مریم نواز، خواجہ آصف، ایاز صادق، جاوید لطیف اور سٹریٹیجک میڈیا سیل کا نام لیا، اب یہ غداری یا بغاوت کیسے ہوگئی ؟ یہ سیاسی انتقام ہے

میرے موکل کو گاڑی کا شیشہ توڑ کر گرفتار کیا گیا۔ کیا جن لوگوں نے گاڑی کا شیشہ توڑا ہے وہ گاڑی کے شیشے تک ہی محدود رہیں گے؟ ایک زیادتی جو پرچہ نہیں ہونا چائیے تھا وہ ہوا دوسری زیادتی گاڑی کا شیشہ توڑ کر جس طرح تشدد کر کے گرفتار کیا گیا یہ ایک پراپیگنڈا ہے عمران خان اور تحریک انصاف کی کردار کشی کرنے کے لیے میں مانتا ہوں کہ کچھ چیزیں پراپر نہیں ہوئی ہیں جو کہ نہیں ہونی چائیے تھیں مدعی کون ہے مدعی ایک مجسٹریٹ ہے جبکہ اس کیس کا مدعی جیک برانچ کو ہونا چاہے تھا جب شہباز گل کو گرفتار کیا تو موبائل فون اس کے پاس تھا پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ ایک حساس مقدمہ ہے۔ وائس میچنگ کے لیے موبائل فون درکار ہے، بینک اکاؤنٹس کا کھوج لگانا ہے۔ ان کا کیس وائس میچنگ کا ہے لیکن ہم نے نے تو بیان دینے سے انکار ہی نہیں پولیس جو موبائل فون شہباز گِل سے برآمد کرنے کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ لینا چاہتی ہے اسی موبائل کی ایف آئی آر اسی پولیس نے کسی اور کے خلاف درج کر رکھی ہے،

شہباز گل کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے پرائیویٹ پارٹس ہر ٹارچر کیا گیا ، شہباز گل کے پرائیویٹ پارٹس پر ٹارچر کی تصویریں دکھانے کے لیے تیار ہوں ،صرف یہ ٹارچر کی ایک دلیل ہی میرے کیس کو ثابت کر رہی ہے ، جسمانی ریمانڈ کا مقصد مزید ٹارچر کرنا ہے شہباز گل پر مزید تشدد کے خدشے کو چھوڑا نہیں جا سکتا ،شہباز گل سیدھی بات کرنے والے شخص ہیں اتنا vocal نہیں ہونا چاہیے، شہباز گل کے خلاف جو دفعات لگائی گئیں وہ سزائے موت اور عمر قید کی ہیں، وکیل شہباز گل نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈم آپ بتائیں، کیا اس تقریر پر سزائے موت کی دفعات بنتی ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ کا آرڈر قانونی ہے، اس میں کوئی بات خلاف قانون نہیں،پولیس نے ٹی وی چینل سے کوئی تفتیش نہیں کی کہ کس نمبر پر کال کی گئی،ایک شخص جب بری ہو کر گھر چلا جائے اس کو واپس بلانا بہت مشکل ہوتا ہے، اسی طرح جو شخص جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا جا چکا اس کو واپس جسمانی ریمانڈ پر نہیں بھیجا جا سکتا،
اگر شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا تو اسکا کیس متاثر ہو گا،میں تو ضمانت کی درخواست پر دلائل دینے آیا تھا یہ ریمانڈ کہاں سے آ گیا،

واضح رہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، ،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے ، شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،

شہبازگل کے ڈرائیور کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan