شہباز گل کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ کا حکم
کہا گیا ضمانت ہو گئی،اور عدالت لے آئے، شہباز گل کا بیان
شہباز گل کیس کا فیصلہ عدالت نے فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا عدالت نے شہباز گل کو 24 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا
قبل ازیں شہباز گل کو عدالت پیش کر دیا گیا ہے ،شہباز گل کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی شہباز گل سے 5وکالت نامہ دستخط کروائیے گئے ,جج نے شہباز گل کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیا ملزم کی طرف سے ہے ملزم ہے ،فائل نہیں ، کون لیکر آیا ہے، وکیل نے کہا کہ ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہے وہاں پر فیصلہ محفوظ ہوا ، ہماری استدعا ہے کہ کیس کی سماعت میں وقفہ کیا جائیگا، شہباز گل نے عدالت میں کہا کہ ایس پی نوشیروان مجھے لیکر آئے ہیں،کہا آپ کی ضمانت ہو گئی ہے مجھے اسکرین شارٹ دکھایا گیا اور کہا گیا ضمانت ہو گئی مچلکے جمع کرانے ہیں،پرائیوٹ گاڑی میں مجھے بٹھایا گیا اور ادھر لے آئے،گزشتہ رات سے دیکھیں میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے، جج نے شہباز گل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ڈاکٹرز کو دکھایا ،ہم تو میڈیکل نہیں بتا سکتے، شہباز گل نے کہا کہ گزشتہ رات سے میں بھوک ہڑتال پر ہوں ،مجھ سے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا،گزشتہ رات 12 لوگ کمرے میں آئے مجھے پکڑا اور زبردستی کیلا دیا اور جوس پلایا،گزشتہ رات 3 بجے پھر 6 سے 7 لوگ آئے مجھے کھانا کھلانے کی کوشش کی گئی 10سے 12 لوگوں نے مجھے زبردستی باندھ کر میری شیو کی،مونچھیں نہیں رکھتا ، چھڑوا دی گئیں، زبردستی ناشتہ دینے کی کوشش کی گئی، وکلا نے کہا کہ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ وکلاسے ملنے کی اجازت دی جائے ،نہیں ملنے دیا جا رہا،جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ کدھر ہے اس کو دیکھ کر حکم دونگا،
پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے شہبازگل کی اڈیالہ جیل میں لی گئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی ،وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ڈائری میں پولیس کیا لکھے گی؟ ڈنڈا مارا یا لیتر مارا؟ موبائل فون پر پرچہ کردیاگیا، نمبر معلوم ہے کہاں سے بیپر ہوا، کیاسیشن جج ریمانڈ دے سکتاہے؟ جواب ہے نہیں،سپریم کورٹ کے مطابق جیل سے بہتر ضمانت ہے شہبازگل کو ریمانڈ میں مارنے کے علاوہ اور کیا کیا جاسکتا ہے؟شہبازگل مخبر نہیں ، کسی کو پکڑوانے میں مدد نہیں کرسکتے 14دن ریمانڈ کے مکمل ہو نے پر کیس آپ کے پاس آیا ہے،شہبازگل کے وکیل بابراعوان نے دلائل مکمل کرلیے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی جانب سے دلائل دیئے گئے
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شہباز گل کو دوبارہ پیش کردیا گیا ،شہباز گل نے عدالت میں دوبارہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ پانچ دن سے کپڑے نہیں تبدیل کیے،پانچ دنوں سے میں نہایا نہیں ہوں میرے کپڑے انہوں چھین لیے ،4 روز سے بھوک ہڑتال پرہوں ،
قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے پمز ہسپتال میں داخل شہباز گل کی صحت اور میڈیکل ٹیسٹ صحیح ہونے پر ڈسچارج کیا گیا ہے، شہباز گل کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا ہے وہ بالکل تبدرست ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق شہباز گل کو ڈسچارج کیا گیا تو شہباز گل نے پھر سینے میں درد کی شکایت کی،
شہباز گل کو اب ہسپتال سے عدالت لایا جائے گا، شہباز گل کی ہسپتال سے ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آ چکی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل بالکل تندرست ہیں
شہباز گل کو آج عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے عدالت نے شہباز گل کو طلب کر رکھا ہے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے ہی شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ دینے کی بجائے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ دیا تھا اور حکم دیا تھا کہ شہباز گل کے ٹیسٹ کروائے جائیں،
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے
شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ
شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کی من گھڑت مہم چلائی جا رہی ہے۔اسلام آباد پولیس نے کہا ملزم شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا ہے۔ شہباز گل پر تشدد اور جنسی زیادتی سے متعلق بعض افراد کی طرف سے من گھڑت مہم چلائی جارہی ہے۔ عدالتی حکم پر تشدد سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر کام شروع ہوچکا ہے اور بیانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔