قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے القادرٹرسٹ کیس میں تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے دیگررہنمائوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ تحریک انصاف کے رہنمائوںفواد چوہدری، فیصل چوہدری، سیف اللہ نیازی، بیرسٹر گوہر، مسرت چیمہ، قیوم نیازی و دیگرنے گرفتاری کے خوف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر دیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب نے رینجرز کی معاونت سےاسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتارکر لیا،جس کی بعد عدالت عالیہ اسلام آباد نے عمران خان کی رہائی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کو قانونی قراردیدیا۔ جبکہ عمران خان کی گرفتاری کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک بھرمیں پرتشدد مظاہرے شروع کردیئے،اس دوران سابق وفاقی وزیراور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی سمیت 23 کارکنوں کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کے پر تشدد مظاہرے جاری ہیں۔ جس کے باعث دو کارکن جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ملک کے بڑے شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ رینجرز نے آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے پاکستان تحریک انصاف کے نیب کی درخواست پر القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کر لیا جس کے بعد انہیں نیب راولپنڈی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی چیئر مین کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، جو پر تشدد شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔
علی زیدی گرفتار
پاکستان تحریک انصاف نے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی سمیت 23 کارکنوں کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی رضا نے دعویٰ کیا کہ کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور 23 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا