گوہر رشید کس قسم کے رشتے کو سخت ناپسند کرتے ہیں؟ اداکار نے بتا دیا

کبری خان ایک کمال اداکارہ ہیں
0
55
gohar rasheed

معروف اداکار گوہر رشید جن کی دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں اداکاری بے حد پسند کی گئی ، گوہر کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو زیادہ خوش شکل نہیں ہیں لیکن قسمت کی دیوی ان پر ہمیشہ ہی مہربان رہی ہے. ان کو ایسے کردار اور پراجیکٹس ملے ہیں جنہوں نے ان کے کیرئیرکو عروج پر پہنچا دیا. گوہر رشید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بالکل اس چیز کو پسند نہیں کرتا کہ شادی شدہ مرد دوسری عورتوں کے ساتھ تعلقات استوار کرے. ایسا کبھی بھی کہیں بھی کسی بھی مرد کو نہیں کرنا چاہیے اس سے کئی زندگیاں ڈسٹربڈ ہوتی ہیں.

انہوں نے کہاکہ میں شادی شدہ مردوں کا دوسری عورتوں سے تعلقات کو ہمیشہ ہی غلط سسمجھتا ہوں میں اس چیز کے سخت خلاف ہوں .کسی بھی شادی شدہ مرد کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی۔ ایک سوال کے جواب میں گوہر نے کہا کہ ”کبری خان ایک کمال اداکارہ ہیں” اور یہ بات وہ انہیں بتا بتا کہ تھک گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کبری ان کی چند پسندیدہ اداکاروں کی فہرست میں سے ایک ہیں ۔یاد رہے کہ گوہر رشید اور کبری خان کی گہری دوستی کے چرچے ہیں یہاں تک کہا جاتا ہے کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں لیکن دونوں نے ہی ہمیشہ اس ایسی افواہوں کی تردید کی ہے.

راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

Leave a reply