گولڈ شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا انکشاف ، 3 ملزمان گرفتار

حوالہ ہنڈی سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان
fia

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،کروڑوں مالیت کا سونا اور کرنسی برآمدکر لی گئی،گرفتار ملزمان میں ابرار اسلم، نوید اعظم اور عثمان اقبال شامل ہیں،ملزمان کو رنگ محل لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزمان ڈائمنڈ گولڈ ٹیسٹ لیبارٹری کے نام سے کاروبار کر رہے تھے،ملزمان گولڈ کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی میں ملوث تھے،ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی،چھاپے کے دوران ملزمان سے 94 لاکھ پاکستانی روپے برآمدکئے گئے،ملزمان سے 2.6 کلو سونا بھی برآمد کیا گیا،ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ، رجسٹرز اور رسیدیں بھی برآمدکی گئی ہیں،ملزمان کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے

ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔حوالہ ہنڈی سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

Comments are closed.